انکم ٹیکس ایکٹ کی ترمیم شدہ دفعہ۸۰؍-آئی اے سی کے تحت چھوٹ دینے کی تجاویز کی منظوری۔
EPAPER
Updated: May 16, 2025, 11:03 AM IST | Agency | New Delhi
انکم ٹیکس ایکٹ کی ترمیم شدہ دفعہ۸۰؍-آئی اے سی کے تحت چھوٹ دینے کی تجاویز کی منظوری۔
مرکزی حکومت نے انکم ٹیکس ایکٹ کی ترمیم شدہ دفعہ۸۰؍-آئی اے سی کے تحت مزید۱۸۷؍ اسٹارٹ اپس کو انکم ٹیکس میں چھوٹ دینے کی تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔
محکمہ کے مطابق ان میں سے۷۵؍ اسٹارٹ اپس کو۷۹؍ویں بین وزارتی بورڈ (آئی ایم بی) کے اجلاس کے دوران اور۸۰؍ویں میٹنگ کے دوران ۱۱۲؍ کو منظوری دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اسکیم کے آغاز سے اب تک۳؍ ہزار ۷؍سو سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو چھوٹ دی جاچکی ہے۔ صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی ) نے جمعرات کو کہا کہ ۱۱۲؍یونٹس کو چھوٹ دینے کا فیصلہ۳۰؍ اپریل کو منعقدہ آئی ایم بی کی۸۰؍ویں میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کے ترجمان کے مطابق ٹیکس کا فائدہ اہل اسٹارٹ اپس کو ان کارپوریشن کی تاریخ سے دس سال کی مدت کے اندر کسی بھی مسلسل تین سال کے لئے منافع پر صد فیصد انکم ٹیکس کی چھوٹ ملتی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ اسکیم ابھرتے ہوئے کاروباروں کو ان کے ابتدائی برسوں میں مدد فراہم کرنے جدت، روزگار کی تخلیق اور دولت کی تخلیق کی حوصلہ افزائی کے لئے بنائی گئی ہے۔ بجٹ ۲۶-۲۰۲۵ء میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سیکشن ۸۰-آئی اے سی کے تحت فوائد کا دعوی کرنے کے لئے اسٹارٹ اپس کیلئے اہلیت کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔