Inquilab Logo

رقومات کی ڈیجیٹل ادائیگی میں اضافہ،ڈیجیٹل پیمنٹ انڈیکس بڑھ کر ۳۴۹ء۳۰؍ پرپہنچ گیا

Updated: July 29, 2022, 12:25 PM IST | Agency | New Delhi

جنوری ۲۰۲۱ء میں شروع ہونے والا آربی آئی - ڈی پی آئی انڈیکس ملک میں ادائیگی کے ڈیجیٹائزیشن کی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے

 UPI remains at the forefront of online payment..Picture:INN
رقومات کی آن لائن ادائیگی کے معاملے میں یوپی آئی سرفہرست رہا۔ تصویر: آئی این این

ملک میں رقومات کی ڈیجیٹل ادائیگی کو تیزی سے فروغ حاصل ہورہا ہے۔ ریزروبینک آف انڈیا(آربی آئی ) کا ڈیجیٹل پیمنٹ انڈیکس (ڈی پی آئی ) مارچ ۲۰۲۲ء میں بڑھ کر ۳۴۹ء۳۰؍ پر پہنچ گیا ہے، جو ستمبر ۲۰۲۱ء میں ۳۰۴ء۰۶؍ تھا۔ رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگی میں ’یوپی آئی ‘  سب سے آگے رہا۔  تفصیلات کے مطابق  جنوری ۲۰۲۱ء میں شروع ہونے والا ڈی پی آئی انڈیکس ملک میں ادائیگی کے ڈیجیٹائزیشن کی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے ۔ مرکزی بینک نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس  میں کہا  ہے کہ ’’ آربی آئی -ڈی پی آئی انڈیکس میں قابل ذکر نمو سے پتہ چلتا ہے کہ حال کے برسوں میں ملک میں ڈیجیٹل پیمنٹس کا رجحان بڑھا ہے۔ ‘‘
 خیال رہے کہ  آربی آئی -ڈی پی آئی نے مارچ ۲۰۱۸ء کو بنیاد بنایا گیا ہے اور مارچ ۲۰۱۸ء کا ڈی پی آئی اسکور ۱۰۰؍ رکھا گیا ہے ۔ مارچ ۲۰۱۹ء میں انڈیکس ۱۵۳ء۴۷؍ پر رہا اور ستمبر ۲۰۱۹ء میں یہ بڑھ کر ۱۷۳ء۴۹؍ پر پہنچ گیا ہے ۔ اس کے بعد مارچ ۲۰۲۰ء میں یہ ۲۰۷ء۹۴؍ پر اور ستمبر ۲۰۲۰ء میں ۲۱۷ء۷۴؍ اور مارچ ۲۰۲۱ء میں ۲۷۰ء۵۹؍ پر پہنچا۔ آربی آئی نے کہا کہ انڈیکس سالانہ بنیاد پر ۴؍ ماہ کے وقفہ سے شائع کیا جائے گا۔ ڈی پی آئی انڈیکس میں ۵؍ معیاری اسٹینڈرڈ ہوتے ہیں جس سے مختلف شعبوں میں ملک میں ڈیجیٹل ادائیگی کی رسائی کی پیمائش کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK