اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ کے بعد کانگریس صدر کھرگے نے کہا کہ ’’ جمہوریت کو ختم کرنے کیلئے حد بندی بل لایا جارہا ہے ‘‘، پسماندہ طبقات کا معاملہ بھی اٹھایا۔
EPAPER
Updated: November 29, 2026, 11:05 AM IST | New Delhi
اپوزیشن اتحاد کی میٹنگ کے بعد کانگریس صدر کھرگے نے کہا کہ ’’ جمہوریت کو ختم کرنے کیلئے حد بندی بل لایا جارہا ہے ‘‘، پسماندہ طبقات کا معاملہ بھی اٹھایا۔
پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے پیش نظر انڈیا بلاک کے لیڈروںنے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر ایک اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن سے متعلق آئینی ترمیمی بل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس میں آر جے ڈی، ٹی ایم سی، آئی یو ایم ایل اور آر ایس پی جیسی سیاسی پارٹیاں شامل ہوئیں جبکہ این سی پی (ایس پی) نے اس میٹنگ سے دوری برقرار رکھی۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے میٹنگ کےبعد پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بل اقتدار اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے حد بندی کو جمہوریت کیلئےسب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔کھرگے نےکہا کہ حد بندی بل میں درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے مفادات کا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اُترا کھنڈ میں ۱۴؍ مدرسوں کو نوٹس، معیار پر کھرا نہ اُترنے کا الزام
ملکارجن کھرگے نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمہوریت کو ختم کرنے کیلئے حد بندی بل لایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کیلئے مخصوص نشستوں کی تعداد متعلقہ ریاست کو مختص کی گئی کل نشستوں اور اس ریاست میں ایس سی-ایس ٹی کی آبادی کے تناسب کی بنیاد پر طے ہوتی ہے۔ اگر ایس سی-ایس ٹی کی آبادی بڑھتی ہے تو اسی حساب سے ان کیلئے مخصوص نشستوں کی تعداد بھی بڑھنی چاہئے لیکن اس تجویز میں اس کا کوئی التزام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نشستوں کی تعداد بڑھا کر ہمیشہ کیلئے اقتدار میں رہنا چاہتی ہے۔ کھرگے نے بتایا کہ انڈیا بلاک کے تمام لیڈران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کیا جا رہا آئینی ترمیمی بل جمہوریت کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی کو اس کی مخالفت کرنی چاہئے۔ ہم ہر سطح پر اس بل کی شدید مخالفت کریں گے۔