• Sat, 31 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ووٹ چوری‘ اور گیانیش کمار کیخلاف اگرتلا میں انڈیا اتحاد کا احتجاج

Updated: October 31, 2026, 12:44 PM IST | Agency | Agartala

زبردست بھیڑ اُمڈی، چیف الیکشن کمیشن کے استعفیٰ کا مطالبہ، مظاہرین میں خواتین پیش پیش رہیں۔

Eight opposition parties participated in the protest led by Tla. Photo: INN
اگر تلا کے احتجاج میں اپوزیشن کی ۸؍ پارٹیاں شامل تھیں۔ تصویر: آئی این این

الیکشن میں بدعنوانی اور  ایس آئی آر میں  بے ضابطگیوں کے الزامات کے درمیان چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدہ سے ہٹانے کے مطالبے کیلئے انڈیا بلاک کی پارٹیوں کی جانب سے جمعہ کو اگرتلا میں بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیاگیا جس میں  ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد تھی۔

ہزاروں ترنگے ہاتھوں میں لیے، حب الوطنی کے گیت گاتے اور نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین ریاستی دارالحکومت اگرتلا کی سڑکوں پر مارچ کرتے رہے۔ انہوں نے ’’ووٹ چوری اور دیگر انتخابی بدعنوانیوں‘‘ کے الزامات عائد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھئے: جوشی مٹھ کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، ۶؍ افراد ہلاک

اپوزیشن اتحاد نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ آئندہ انتخابات میں مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اتحاد کا دعویٰ ہے کہ بی جےپی کے خلاف عوامی ناراضگی بڑھ رہی ہے۔تریپورہ میں انڈیا بلاک میں شامل ۸؍ پارٹیوں کانگریس، سی پی آئی (ایم)، سی پی آئی، ریولوشنری سوشلسٹ پارٹی، آل انڈیا فارورڈ بلاک، سی پی آئی (ایم ایل)، گن منچ اور تریپورہ پیپلز پارٹی نے مشترکہ طور پر اس احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا۔ ان جماعتوں نے اپنے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK