• Thu, 16 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کو یو این کی انسانی حقوق کونسل کیلئے ۲۰۲۶ء- ۲۸ء کی مدت کیلئے ساتویں مرتبہ منتخب کیا گیا

Updated: October 15, 2025, 7:04 PM IST | New York

انسانی حقوق کونسل کے نو منتخب اراکین میں ہندوستان سمیت انگولا، مصر، ماریشس، جنوبی افریقہ، عراق، پاکستان، ویتنام، ایسٹونیا، سلووینیا، چلی، ایکواڈور، اٹلی اور برطانیہ شامل ہیں۔

UN General Assembly. Photo: X
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی۔ تصویر: ایکس

منگل کو اقوام متحدہ (یو این) کی جنرل اسمبلی نے ۲۰۲۶ء- ۲۸ء کی مدت کیلئے انسانی حقوق کونسل کے ۱۴ نئے اراکین کا انتخاب کیا۔ دنیا بھر میں تنازعات اور آمرانہ ریاستوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بڑھتے واقعات کے درمیان کونسل کے نئے اراکین کا انتخاب عمل میں آیا۔ یکم جنوری ۲۰۲۶ء سے شروع ہونے والی تین سالہ مدت کیلئے رکن منتخب ہونے والے ممالک میں انگولا، مصر، ماریشس، جنوبی افریقہ، ہندوستان، عراق، پاکستان، ویتنام، ایسٹونیا، سلووینیا، چلی، ایکواڈور، اٹلی اور برطانیہ شامل ہیں۔ ہندوستان کو ساتویں مرتبہ کونسل کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ۲۰۰۶ء میں ایک قرارداد کے ذریعے انسانی حقوق کونسل کو قائم کیا گیا تھا۔ اس قرارداد کے مطابق، رکن ممالک کو ووٹ ڈالنے سے پہلے ہر امیدوار کے ریکارڈ اور انسانی حقوق کو فروغ دینے اور ان کے تحفظ کیلئے ان کے وعدوں پر غور کرنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والی ۴۷ رکنی انسانی حقوق کونسل، عالمی سطح پر انسانی حقوق کے مسائل پر توجہ دیتی ہے اور مبینہ زیادتیوں کے حوالے سے غیر پابند قراردادیں منظور کر سکتی ہے۔ اس کا صدر دفتر جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں واقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK