Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان اور چین عالمی ترقی میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں

Updated: July 07, 2025, 12:48 PM IST | Agency | Rio de Janeiro

وزارت خزانہ نے کہا کہ روسی وزیر خزانہ انتون سلوانوف کیساتھ ملاقات میں سیتا رمن نے ہندوستان- روس کی طویل مدتی شراکت کا اعادہ کیا ۔برکس میں سیتا رمن کی بینک کے گورنرس سے ملاقات۔

Union Minister Nirmala Sitharaman and Brazilian Finance Minister Fernandez Vahdad. Photo: INN
مرکزی وزیر نرملا سیتار من اور برازیلی وزیر خزانہ فرنانڈ وحداد۔ تصویر: آئی این این

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے برازیل کے ریو ڈی جینیرو میں برکس وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرس (ایف ایم سی بی جی) کی میٹنگ کے دوران روس، برازیل اور چین کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ میٹنگ کی۔ یہ معلومات وزارت خزانہ نے اپنے  ایکس ہینڈل پر شیئر کی ہے۔
 وزارت خزانہ نے کہا کہ روسی وزیر خزانہ انتون سلوانوف کے ساتھ اپنی ملاقات میں، سیتا رمن نے ہندوستان-روس کی طویل مدتی شراکت  کا اعادہ کیا اور پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد صدر ولادیمیر پوتن کی حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت کی مضبوطی کو اجاگر کیا۔ ملاقات میں مالی تعاون، نیو ڈیولپمنٹ بینک (این ڈی بی) اور برکس کے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے۲۰۲۴ء میں روس کی برکس   کی کامیاب صدارت کی بھی تعریف کی اور جنوبی- جنوب تعاون کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ کثیر قطبی عالمی نظم کے لیے برازیل کی کوششوں کی پزیرائی کی۔ 
 اسی دوران وزیر خزانہ سیتا رمن نے برازیل کے وزیر خزانہ فرنانڈو حداد سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران، دونوں نے سی او پی ۳۰ ؍  سے ​​پہلے عالمی جنوب کی آواز بلند کرنے، کلائمیٹ فنانس، یواین ، جی ۲۰، ڈبلیو ٹی او، برکس اور آئی بی ایس اے  جیسے عالمی فورمز پر مل کر کام کرنے اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کثیر قطبی عالمی ترتیب کے لیے برازیل کی کوششوں کی تعریف کی اور۲۰۲۶ء میں جب ہندوستان برکس کا صدر بنے گا تو عملی تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے ہندوستان-برازیل اسٹریٹجک شراکت  اور مختلف شعبوں میں تعاون کی بھی تعریف کی۔
  اس دوران، چینی وزیر خزانہ لین فوان کے ساتھ ملاقات میں، سیتا رمن نے ستمبر۲۰۲۴ء میں سمرقند میں ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی)  کی میٹنگ کے دوران ہوئی آخری میٹنگ کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور چین دنیا کی سب سے بڑی اور تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہیں اور جامع عالمی ترقی میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ثقافتی روابط اور اقتصادی اثر و رسوخ کی بنیاد پر عالمی جنوب کی آواز کو مضبوط کرنے اور ایک عالمی گفتگو کی ضرورت پر زور دیا جو ترقی پذیر ممالک کے مفادات کی عکاسی کرتا ہو۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK