Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پلاسٹک مصنوعات کے تعلق سے اہم معاہدے

Updated: March 27, 2026, 11:01 AM IST | Mumbai

حال ہی میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کی خاطر منعقد کی گئی بی ٹو بی نمائش ’پلاسٹی ورلڈ ۲۰۲۶ء‘کا اختتام ہوا جس میں ۳؍ دنوں کے دوران۱۰۰؍ سے زائد ہندوستانی کمپنیوں نے پلاسٹک کی مصنوعات کی نمائش انعقاد کیا جس میں۴۷؍ ممالک کے۲۱۰؍ سے زائد خریداروں نے شرکت کی۔

The program saw contracts worth Rs 60 crore. Photo: INN
پروگرام میں ۶۰؍ کروڑ کے معاہدے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

حال ہی میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کی خاطر منعقد کی گئی بی ٹو بی نمائش ’پلاسٹی ورلڈ ۲۰۲۶ء‘کا اختتام ہوا جس میں ۳؍ دنوں کے دوران۱۰۰؍ سے زائد ہندوستانی کمپنیوں نے پلاسٹک کی مصنوعات کی نمائش انعقاد کیا جس میں۴۷؍ ممالک کے۲۱۰؍ سے زائد خریداروں نے شرکت کی۔ اس دوران تقریباً ۶۰؍ کروڑ روپے کے سودے ہوئے۔ خاص کر ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم معاہدے (ایم او یو) ہوئے، جو بین الاقوامی تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ انڈیا نیوزی لینڈ بزنس کونسل اور فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن کے درمیان، نیز انڈیا نیوزی لینڈ بزنس کونسل اور آل انڈیا پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے کئے گئے جن سے دوطرفہ تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ہندوستانی برآمد کنندگان کو خصوصی ٹیریف فوائد کیساتھ بہتر مارکیٹ تک رسائی ہوگی۔  ایڈون پال نے ہندوستان نیوزی لینڈ شراکت داری کو دوطرفہ تجارت کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا۔انہوں نے ہندوستانی پلاسٹک صنعت کی ماحول دوست پیداوار کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK