ہلکے وزن کے میزائل کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔یہ معاہدہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا، کیونکہ دونوں ممالک اب ہتھیاروں کے ایک بڑے معاہدے پر بات کر رہے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 09, 2025, 6:58 PM IST | Mumbai
ہلکے وزن کے میزائل کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔یہ معاہدہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا، کیونکہ دونوں ممالک اب ہتھیاروں کے ایک بڑے معاہدے پر بات کر رہے ہیں۔
جمعرات کو برطانیہ نے ہندوستان کے ساتھ ایک بڑے دفاعی معاہدے پر دستخط کئے۔ اس معاہدے کے تحت برطانیہ ہندوستانی فوج کو ہلکے وزن کے میزائل فراہم کرے گا۔ اس معاہدے کی مالیت ۳۵۰؍ ملین پاؤنڈ (تقریباً۴۲۰۰؍ کروڑ روپے) ہے۔ یہ میزائل شمالی آئرلینڈ میں تھیلس نے تیار کیے ہیں۔ اس معاہدے سے برطانیہ میں۷۰۰؍ ملازمتیں محفوظ ہو جائیں گی۔ یہ وہی فیکٹری ہے جو یوکرین کے لیے بھی ایسے ہتھیار تیار کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:۱۵۰؍ سال پرانا ٹاٹا گروپ رتن ٹاٹا کی کمی محسوس کر رہا ہے
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے ممبئی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈروں نے حالیہ تجارتی معاہدے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور دفاعی تعاون میں اضافہ ہوگا۔دفاع اور تجارت میں نئے اقدامات کے یہ معاہدہ ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔ دونوں ممالک اب ہتھیاروں کے ایک بڑے معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔
مزید برآں برطانیہ نے بحری جہازوں کے لیے برقی انجن تیار کرنے کے لیے ہندوستان کے ساتھ ایک اور معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ابتدائی قیمت۲۵۰؍ ملین پاؤنڈس ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی تعاون کو فروغ دے گا۔برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے گزشتہ سال کے دوران برطانیہ کے دفاعی شعبے کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ان کا مقصد معیشت کو مضبوط کرنا اور اسلحے کی برآمدات کو بڑھانا ہے۔ حال ہی میں برطانیہ نے ناروے کے ساتھ ۵ء۱۳؍ بلین ڈالرس کے جنگی جہازوں کا معاہدہ بھی کیا ہے۔ اسٹارمر چاہتے ہیں برطانیہ نیٹو کے دفاعی اخراجات کے اہداف کو پورا کرے۔ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان یہ سودے دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ہندوستان کو جدید ہتھیار اور ٹیکنالوجی ملے گی جبکہ برطانیہ کی معیشت کو سہارا ملے گا۔ دونوں ممالک کے لیڈر اس شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔