• Fri, 10 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نوبیل کمیٹی مجھے ۲۰۲۵ء کا امن انعام نہ دینے کی کوئی وجہ تلاش کر لے گی: ٹرمپ

Updated: October 09, 2025, 10:03 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ نوبیل کمیٹی انہیں۲۰۲۵ء کا امن انعام نہ دینے کی کوئی وجہ تلاش کر لے گی، ٹرمپ جو دنیا کی سات جنگیں ختم کرانے کا دعویٰ کرتے ہیں، یوکرین اور روس کے مابین جاری جنگ کو بھی جلد ہی ختم کرانے کی امید ظاہر کی۔

US President Donald Trump. Photo: PTI
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: پی ٹی آئی

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، جو سات جنگیں ختم کرانے کا بارہا دعویٰ کر چکے ہیں، نے اس بات پر ردعمل ظاہر کیا ہے کہ آیا وہ اس سال نوبیل امن انعام جیتیں گے بھی یا نہیں۔ وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ اس فیصلے کے بارے میں انہیں کچھ معلوم نہیں لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیٹی غالباً انہیں نوبیل نہ دینے کی کوئی وجہ ڈھونڈ لے گی۔ٹرمپ نے کہا، ’’مجھے کچھ معلوم نہیں۔ میرا مطلب ہے، دیکھیں، میں نے سات تنازعات حل کیے۔ مارکو (امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو) آپ کو بتائیں گے کہ ہم نے سات جنگیں ختم کیں۔ ہم آٹھویں کو ختم کرنے کے قریب ہیں۔ میرے خیال میں ہم روس کے معاملے (یوکرین جنگ) کو بھی حل کر لیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’میرے خیال سے تاریخ میں کسی نے بھی اس سے زیادہ تنازعات حل نہیں کیے ہوں گے۔ لیکن شاید، وہ (نوبیل کمیٹی) میرے لیے انعام نہ دینے کی کوئی وجہ ڈھونڈ لیں گے۔ آپ جانتے ہیں، شاید۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: ٹرمپ کی جنگ بندی اپیل نظر انداز، ۴؍ دن میں ۱۱۸؍ فلسطینی شہید

واضح رہے کہ نوبیل امن انعام۲۰۲۵ء کا اعلان جمعہ کو اوسلو، ناروے میں ہوگا، جو عالمی امن میں غیر معمولی کردار کے حامل شخص کودیا جاتا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی سائنس اور آرٹس کے مختلف شعبوں میں اعزازات دینے کا ہفتہ مکمل ہو جائے گا۔ یہ بھی یاد رہے کہ ٹرمپ کا یہ دعویٰ کہ انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ ختم کرائی ہے ،جبکہ ہندوستان کی جانب سے بارہا مسترد کیا جا چکاہے، اس تعلق سے ہندوستان کا کہنا ہے کہ اس جنگ بندی میں کسی غیر ملکی ثالثی کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK