ہندوستان یکم ستمبر سے بین الاقوامی مسافروں کے بورڈنگ پاس پر مہر لگانا ختم کرے گا، ایئرپورٹ آپریٹرز اور فضائی عملے کو نئے طریقہ کار سے قبل بریفنگ دی جا رہی ہے۔
EPAPER
Updated: August 23, 2026, 1:59 PM IST | New Delhi
ہندوستان یکم ستمبر سے بین الاقوامی مسافروں کے بورڈنگ پاس پر مہر لگانا ختم کرے گا، ایئرپورٹ آپریٹرز اور فضائی عملے کو نئے طریقہ کار سے قبل بریفنگ دی جا رہی ہے۔
یکم ستمبر سے ہندوستان سے باہر جانے والے بین الاقوامی مسافروں کو امیگریشن کاؤنٹرز پر اپنے بورڈنگ پاس پر مہر لگوانے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ بیورو آف امیگریشن تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر اسمارٹ فونز پر ای-بورڈنگ پاس قبول کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یہ فیصلہ دہلی فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس کے ایک اہلکار دیپک یادو کی جانب سے جاری کردہ داخلی ہدایت نامے کے ذریعے بتایا گیا۔ یہ پیغام کلیدی متعلقہ محکمہ بشمول بین الاقوامی ایئرپورٹ آپریٹرز اور سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کو بھیجا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شہری انتظامیہ پر۵۰۰؍ کروڑ کی زمین پرجبری قبضے کا الزام
بعد ازاں پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے علاحدہ طور پر بات کرنے والے اہلکاروں نے تصدیق کی کہ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر امیگریشن کلیئرنس کے لیے اپنے اسمارٹ فون پر ای-بورڈنگ پاس پیش کر سکیں گے۔بیورو آف امیگریشن (بی او آئی)، جو وزارت داخلہ کے تحت کام کرتا ہے، نے یہ رواج ختم کرنے کا فیصلہ اس بنیاد پر کیا کہ مہر لگانے سے مسافروں کو تکلیف ہو رہی تھی۔اہلکاروں نے ایسے واقعات کا بھی حوالہ دیا جہاں نامناسب یا غلط مہر لگنے سے بورڈنگ پاس پڑھنے میں دشواری ہوتی تھی۔
تاہم یکم ستمبر کے بعد بھی بورڈنگ پاس قبول کیے جاتے رہیں گے، لیکن امیگریشن اہلکار ان پر مہر نہیں لگائیں گے۔اہلکاروں نے کہا کہ تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر امیگریشن کاؤنٹرز پر مہر لگے بورڈنگ پاس کی ضرورت اب ختم کر دی گئی ہے۔ایئرپورٹ آپریٹرز اورمتعلقہ فضائی اہلکاروں کو کہا گیا ہے کہ وہ نئے طریقہ کار کے نفاذ سے قبل اپنے عملے کو اس بارے میں آگاہ کریں۔مزید برآں سیکیورٹی اہلکاروں نے بتایا کہ سی آئی ایس ایف کئی سالوں سے مسافروں کی تلاشی کے دوران بورڈنگ پاس پر مہر نہیں لگا رہی ہے۔یہ رواج ملکی اور بین الاقوامی دونوں مسافروں کے لیے ختم کر دیا گیا تھا، اور بورڈنگ پاس صرف سیکیورٹی چیک کے دوران کلیئرنس کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔امیگریشن مہر لگانے کا طریقہ کار الگ تھا اور اب اسے بھی ختم کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ۹؍ سم کارڈز رکھنے والوں کو نیا موبائل کنیکشن نہ دیا جائے: محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنز
واضح رہے کہ بی او آئی ہندوستانی پاسپورٹ حاملینکے لیے امیگریشن اندراج اور اخراج کی مہر لگانا بھی ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔اہلکاروں نے بتایا کہ ایک تجرباتی پروجیکٹ جاری ہے، جس کے بعد یہ اقدام ہندوستانی ہوائی اڈوں پر نافذ کیے جانے کی توقع ہے۔