Inquilab Logo Happiest Places to Work

۵؍برسوں میں ہندوستان گیمنگ ایکسپورٹر بن سکتاہے

Updated: May 01, 2025, 10:44 AM IST | Agency | Mumbai

ونزو گیمنگ کمپنی کے شریک بانی پون نندا نے بتایا کہ ہندوستان میں گیمنگ ایپس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے اور اگلے ۵؍ سال میں ہندوستان گیمنگ ایکسپورٹر بن سکتاہے۔

Soumya and Pawan Nanda releasing the report. Photo: INN
سومیہ اور پون نندا رپورٹ جاری کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ونزو گیمنگ کمپنی کے شریک بانی پون نندا نے بتایا کہ ہندوستان میں گیمنگ ایپس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے اور اگلے ۵؍ سال میں ہندوستان گیمنگ ایکسپورٹر بن سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس شعبے میں مسلسل ترقی ہورہی ہے اور گیمنگ پلیٹ فارم اپنے کاروبار میں توسیع کررہے ہیں۔ 
 پون نندا نے بتایا گیمنگ رپورٹ کا اجراء کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں ہماری کمپنی کے  ۲۵۰؍ ملین یوزرس ہیں اور ۲۰۱۸ء سے یہ تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ مالی سال ۲۵ء  میں کمپنی نے ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا اور اس نے ۳۱۵؍ کروڑ روپے ریوینیو حاصل کیا۔ اس اعداد وشمار سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں گیمنگ سیکٹر میں مسلسل ترقی ہورہی ہے۔ انہو ںنے بتایا کہ ہمارے ۲۵۰؍ ملین یوزرس ۴۰؍ فیصد یوپی آئی لین دین کرتے ہیں۔  ونزو کی ایک شریک بانی سومیا نے بتایا کہ حال ہی میں ان کی کمپنی نے برازیل میں بھی اپنا ایک ایپ لانچ کیاہے اور اس کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔  انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے گیم ڈیولپ کرنےپر بھی توجہ دے رہے ہیں اس کیلئے ہم نے ۵۰؍ملین ڈالرس کا فنڈ جمع کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ کمپنی کی نمو تیزی سے ہو۔ انہوں نے کہاکہ ہم ۱۸؍ تا ۲۸؍ فیصد جی ایس ٹی دینے کیلئے تیار ہیں لیکن چاہتے ہیںکہ حکومت کاروبار کی بجائے محصول پر اسے نافذ کرے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے کتنا ہی فیصد جی ایس ٹی نافذ کرے لیکن ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ وہ محصول پر ٹیکس عائد کرے۔ پون ٹنڈن نے بتایا کہ گیمنگ سیکٹر تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ گیم کا مطلب ٹیکنالوجی اور آرٹ ہوتاہے ، یہ دونوں مل کر گیمنگ سیکٹر بناتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK