Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان، امریکہ سے بہتر تجارتی معاہدہ کرسکتا ہے

Updated: May 05, 2025, 12:36 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

جیفریز کے مطابق امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ سے ہندوستان امریکہ کے ساتھ بہتر طریقے سے تجارت کرسکتاہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ بدستور سرخیوں میں ہے۔ اس کا عالمی معیشت پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے  تاہم اس تجارتی جنگ سے کچھ ممالک فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔ جیفریز کی رپورٹ کے مطابق اس تجارتی جنگ کی وجہ سے ہندوستان  اور جاپان دونوں امریکہ سے بہتر  معاہدہ حاصل کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے تاجروں کو بڑا فائدہ ہوگا۔
 جیفریز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ کی وجہ سے  ہندوستان  اور جاپان امریکہ کے ساتھ بہتر طریقے سے نمٹ سکتے ہیں  تاہم یہ دونوں ممالک ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے چین کے ساتھ ان کی تجارت پر اثر پڑے۔ تجارتی جنگ کے درمیان، امریکہ دوسرے ممالک کے ساتھ اچھے تجارتی تعلقات استوار کر کے چین کو تنہا کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے  لیکن کیا یہ ممکن ہوگا؟ 
 رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ آج بہت سے ممالک امریکہ سے زیادہ چین کے ساتھ تجارت کر رہے ہیں۔ چین آج بہت سے ممالک کیلئے  تجارت کے لحاظ سے امریکہ سے بڑا ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ سے بھی یہی بات سامنے آئی ہے۔
 آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق  ۲۰۲۴ء میں۱۴۳؍ ممالک میں سے۷۱؍ فیصد ممالک نے امریکہ سے زیادہ تجارت چین کے ساتھ کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ۱۰۷؍ ممالک میں سے ۵۳؍ فیصد نے چین کے ساتھ امریکہ کے مقابلے میں دُ گنا زیادہ تجارت کی ہے۔ اس سے ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عالمی تجارت کے لحاظ سے چین امریکہ سے بہتر ہے۔ اگر ہم اس کا موازنہ۲۰۰۱ء سے کریں، جب چین ڈبلیو ایچ او میں شامل ہوا تھا۔ اس وقت یہ تعداد تقریباً آدھی تھی۔
  تجارتی جنگ کے باعث چین نے تمام ممالک کو دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی ملک امریکہ کے ساتھ ایسا تجارتی معاہدہ کرتا ہے جس سے چین کو نقصان پہنچے گا تو وہ اس ملک کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔
  ۲؍اپریل ۲۰۲۵ء کو امریکہ نے ایک ایسا اعلان کیا جس نے پوری دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست فروخت ہے۔ اس کے ساتھ ہی سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگتی ہے  لیکن ایسا کیا ہوتا ہے؟
  ۲؍اپریل کی  دیررات  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے باہمی ٹیرف کا اعلان کیا۔ اس ٹیرف کا مطلب ہے کہ اب کسی بھی ملک کو امریکہ کو سامان فروخت کرنے پر امریکی حکومت کو اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا  تاہم، صرف چند دنوں بعد، اعلان کیا گیا کہ چین کے علاوہ تمام ممالک پر محصولات ۹۰؍ دنوں کیلئے معطل کر دیئے گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK