Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: ٹرمپ نے امریکہ سے باہر بننے والی تمام فلموں پر۱۰۰؍ فیصد ٹیرف کا حکم دیا

Updated: May 05, 2025, 4:04 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈو نالڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ امریکہ سے باہر بننے والی فلموں پر۱۰۰؍ فیصد ٹیرف متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فلم انڈسٹری’’بہت تیزی سے موت کی طرف جا رہی ہے۔ ‘‘

Donald Trump. Photo: INN.
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این۔

امریکی صدر ڈو نالڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ امریکہ سے باہر بننے والی فلموں پر۱۰۰؍ فیصد ٹیرف متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فلم انڈسٹری’’بہت تیزی سے موت کی طرف جا رہی ہے۔ ‘‘ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ان مراعات کی وجہ سے ہے جو دوسرے ممالک امریکی فلم سازوں کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے پیش کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا، ’’دیگر اقوام کی طرف سے یہ ایک مشترکہ کوشش ہے اور اسی لئے یہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ یہ دیگر چیزوں کے علاوہ، پیغام رسانی اور پروپیگنڈا ہے۔ ‘‘ٹرمپ نے کہا کہ وہ متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کو اس طرح کا اختیار دے رہے ہیں جیسے کہ محکمہ تجارت، کو فوری طور پر بیرون ملک بنائی جانے والی ایسی تمام فلموں پر۱۰۰؍فیصد ٹیرف لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا جو تیار ہونے کے بعد امریکہ بھیجی جاتی ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم دوبارہ امریکہ میں فلمیں بنانا چاہتے ہیں۔ امریکہ کے کامرس سکریٹری ہاورڈ لٹنک نے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا:’’ہم اسی سمت میں ہیں۔ ‘‘
فلم سازی سے متعلق ٹرمپ کے سوشل میڈیا پر یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب چین نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ امریکی فلموں کی درآمد کو کم کر دے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ہند پاک کے درمیان جنگ چھڑگئی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی ‘‘: کیتھ سیلف

سیکوریٹی ایڈوائزر کیلئے ملر کا نام
ایک دوسری پیش رفت میں ٹرمپ نے اتوار کو ہی اشارہ دیا کہ ان کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر، مائیک والٹز کے بعدقومی سلامتی کے مشیر کے طور پر نامزد ہونے کیلئے سب سے آگے ہیں۔ بتا دیں کہ ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ والٹز کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلئے نامزد کریں گے اور پھر ان کے متبادل کے طور پر سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو عارضی طور پر قومی سلامتی کا مشیر نامزد کیا تھا۔ والٹز کو ’’سگنل گیٹ‘‘ اسکینڈل پر بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا تھا۔ مارچ میں والٹز نے غلطی سے ایک صحافی کو گروپ میسجنگ چیٹ میں شامل کرنے کی ’’مکمل ذمہ داری‘‘ قبول کی جس میں ٹرمپ انتظامیہ کےسینئر ارکان نے یمن میں آنے والے فوجی حملوں کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK