Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران کے رہبراعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پرہندوستان کا بالآخر اظہار تعزیت

Updated: March 06, 2026, 12:32 PM IST | New Delhi

خارجہ سیکریٹری وکرم مصری نے نئی دہلی میں ایرانی سفیر سے ملاقات کرکے افسوس کا اظہار کیا اور تعزیتی کتاب پر دستخط کیے، دونوں نمائندوں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال ۔

The Foreign Secretary signing the condolence book at the Iranian embassy. Photo: INN
ایرانی سفارتخانہ میں خارجہ سیکریٹری تعزیتی کتاب پر دستخط کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر حکومت ہند نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔خارجہ سیکریٹری وکرم مصری نے نئی دہلی میں ایرانی سفیر سے ملاقات کرکے افسوس کا اظہار کیا اور تعزیتی کتاب پر دستخط کیے۔وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوںنمائندوں کے درمیان باہمی تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ ہندوستان نے ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام فریقوں سے تحمل اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی اپیل کی۔حکومت ہند نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ تاریخی اور تہذیبی تعلقات کو اہمیت دی جاتی ہے اور مشکل وقت میں سفارتی رابطہ برقرار رکھنا ضروری ہے ۔ نئی دہلی نے واضح کیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔خامنہ ای کی موت کے بعد عالمی سطح پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں، تاہم ہندوستان نے متوازن سفارتی رویہ اختیار کرتے ہوئے کسی فریق کو براہِ راست موردِ الزام نہیں ٹھہرایا ۔ ہندوستان نے اس معاملے میں محتاط اور متوازن مؤقف اختیار کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔ واضح رہےکہ خامنہ ای کی موت پر بھی ہندوستان نے براہ راست کوئی سخت ردعمل ظاہر نہیں کیا اور ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہوا ،بلکہ ہندوستان نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اس سلسلے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، جبکہ روس اور چین نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد: بحث کے وقت اوم برلا اراکین کے درمیان بیٹھیں گے

ہندوستان کی جانب سے محتاط سفارتی حکمت عملی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ خطے میں استحکام اور اپنے تزویراتی مفادات کے درمیان توازن برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK