Inquilab Logo

کورونا : ایک دن میں ۲۳؍ ہزار کے قریب نئے مریض

Updated: July 05, 2020, 8:06 AM IST | Agency | New Delhi

ملک میں کورونا وائرس روز بروز شدید شکل اختیار کرتا جارہاہے ۔ گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ۲۲؍ ہزار ۷۷۱؍نئے کیسیز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ساڑھے ۶؍ لاکھ کے قریب ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سےجاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے ۲۲؍ ہزار ۷۷۱؍نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد ۶؍ لاکھ ۴۸؍ ہزار ۳۱۵؍ہوگئی ہے

Health Worker - Pic : PTI
ہیلتھ ورکر ۔ تصویر : پی ٹی آئی

ملک میں کورونا وائرس روز بروز شدید شکل اختیار کرتا جارہاہے ۔ گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ۲۲؍ ہزار ۷۷۱؍نئے کیسیز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد  بڑھ کر ساڑھے ۶؍ لاکھ کے قریب  ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی  جانب سےجاری  تازہ ترین  اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا  وائرس کے ۲۲؍ ہزار ۷۷۱؍نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد ۶؍ لاکھ ۴۸؍ ہزار ۳۱۵؍ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس سے۴۴۲؍اموات کے ساتھ  ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد۱۸؍ ہزار ۶۵۵؍ہوگئی ہے۔اسی عرصہ کے دوران ۱۴؍ ہزار ۳۳۵؍  مریض شفایاب  ہوئے ہیں  اور اب تک  ملک میں مجموعی طور پر۳؍ لاکھ ۹۴؍ ہزار ۲۲۷؍ مریض اس وائرس کو شکست دے کر صحت مند ہوچکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے ۲؍ لاکھ ۳۵؍ ہزار ۴۳۳؍ فعال کیس موجود ہیں۔
  ملک میں کورونا وائر سے ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر  ہے جہاں گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ۶؍ ہزار ۳۶۴؍ کیس اور۱۹۸؍ اموات کی اطلاعات ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی  مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ ۹۲؍ ہزار ۹۹۰؍ اور مرنے والوں کی تعداد ۸؍ ہزار ۳۷۶؍ ہو گئی ہے۔ ریاست میں ایک لاکھ ۴؍ ہزار ۶۸۷؍افراد  اس وبا سے شفایاب  ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ  میں دوسرے نمبرپرتمل ناڈ و میں متاثرین  کی تعداد ایک لاکھ کو عبور کرچکی ہے ۔یہاں گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں کے دوران مزید۴۳۲۹؍معاملے بڑھ کر مجموعی تعداد ایک لاکھ ۲؍ ہزار ۷۲۱؍ ہوگئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK