Inquilab Logo

ملک بھر میں ۱۵؍ لاکھ سے زائد کورونا متاثرین شفایاب

Updated: August 11, 2020, 8:31 AM IST | Agency | New Delhi

گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں ۵۵؍ ہزار کے قریب متاثرین کورونا کو شکست دینے میں کامیاب۔متاثرین اور مہلوکین کی تعداد میں بھی تیزی کے ساتھ اضافہ۔ اس عرصے میں ۶۲؍ ہزار سے زائد نئے معاملات سامنے آئے جبکہ ۱۰۱۷؍ افراد کورونا کے شکار ہوئے۔مہاراشٹر میں ایک دن میں ۱۳؍ ہزار سے زائد مریض ٹھیک

coronavirus india - Pic : PTI
کورونا وائرس انڈیا ۔ تصویر : پی ٹی آئی

ملک میں کورونا کی وبا کے بڑھتے خطرے کے درمیان اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں کے دوران۵۴؍ ہزار سے زیادہ لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اب تک۱۵؍ لاکھ سے زیادہ مریض کورونا سے ٹھیک ہوچکے  ہیں  جو ایک خوش آئند اشاریہ ہے۔صحت و خاندانی بہبود کی ترقی کی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں۵۴؍ ہزار۸۵۹؍افراد انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ٹھیک ہونے والوں کی کل تعداد۱۵؍ لاکھ ۳۵؍ ہزار۷۴۳؍ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے برعکس پیر کی رات ۹؍ بجے تک  ’کووڈ۔۱۹؍انڈیا ڈاٹ آرگ‘ کی رپورٹ کے مطابق کورونا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد۱۵؍لاکھ ۶۰؍ ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ اسی مدت میں۱۰۰۷؍ افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی  مجموعی تعداد۴۴؍ ہزار۳۸۶؍ ہوچکی ہے۔ملک میںفعال معاملات کی تعداد اب۶؍ لاکھ ۳۴؍ ہزار۹۴۵؍ رہ گئی ہے۔
 کورونا سے سب سے متاثر مہاراشٹر میں فعال معاملوں کی تعداد۱۴۹۰؍  سے گھٹ کر ایک لاکھ۴۵؍ ہزار۸۶۵؍ ہوگئی جبکہ ۳۹۰؍افراد کی موت ہونے سے مہلوکین کی تعداد ۱۷؍ ہزار۷۵۷؍ ہوگئی۔اس دوران۱۳؍ ہزار ۳۴۸؍ متاثرین ٹھیک ہوئے، جس کی وجہ سے ٹھیک ہونےوالوںکی تعداد بڑھ کر۳؍ لاکھ ۵۱؍ ہزار۷۱۰؍ ہوگئی ہے۔ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملے اسی ریاست میں ہیں۔
 آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد۱۶۲۶؍بڑھنے سے فعال معاملے۸۷؍ ہزار۱۱۲؍ہوگئے ہیں۔ریاست میں اب تک۲؍ہزار ۳۶؍افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ۹؍ ہزار ۹۷؍ افراد کے ٹھیک ہونے سے کل ایک لاکھ ۳۸؍ ہزار۷۱۲؍ لوگ انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔جنوبی ریاست کرناٹک  میں گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد ایک ہزار ۲۰۸؍ بڑھی ہے،اس طرح یہاں پر اب۸۰؍ ہزار ۹۸۱؍ فعال معاملے ہیں۔ یہاں پرمرنے والوں کی تعداد۱۰۷؍ سے بڑھ کر۳۱۹۸؍پر پہنچ گئی ہے ۔ریاست میں اب تک ۹۳؍ ہزار ۹۰۸؍لوگ اب تک  شفایاب ہوچکے ہیں۔جنوبی ہند کی ایک اور ریاست تمل ناڈو میں سرگرم معاملوں کی تعداد۱۴۵؍ کم ہوکر۵۳؍ ہزار۳۳۶؍ ہوگئی ہے جبکہ یہاں پر ۴؍ ہزار ۹۲۷؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اسی طرح ریاست میں ۲؍ لاکھ ۳۸؍ ہزار۶۳۸؍ افراد انفیکشن سے متاثرافراد تک ٹھیک ہوچکے ہیں۔
 آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پچھلے۲۴؍گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد۱۷۱۳؍ بڑھی ہے ، جس کی وجہ سے۴۷؍ ہزار۸۹۰؍ فعال معاملے ہوگئے  ہیں۔ یہاں  پر اس  وبا نے۲؍ہزار ۶۹؍ افراد کو اب تک اپنا شکار بنایا ہے جبکہ۷۲؍ ہزار ۶۵۰؍ مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ یہاں پر پیر کی رات ۹؍ بجے ملنے والی رپورٹ کے مطابق  یہاں ۴؍ ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ بہار میں اس کے بعد سب سے زیادہ فعال معاملے ہیں، جہاں یہ تعداد بڑھ کر۲۷؍ زہزار ہوگئی ہے۔ ریاست میں۳۸۷؍افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ۵۱؍ ہزار ۱۵۸؍ افراد  اب تک اس سے متاثر ہوئے ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا کے۲۶؍ ہزار۳۷۵؍ فعال معاملے موجود ہیں جبکہ ۲؍ ہزار ۵۹؍افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK