ہندوستان اور یوروپی یونین (ای یو) کے درمیان ایک آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کو اس ماہ کے آخر میں یورپی لیڈروں کے دورے کے دوران حتمی شکل دی جاسکتی ہے، جو ۲۶؍ جنوری کو یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی ہیں۔
EPAPER
Updated: January 16, 2026, 4:14 PM IST | New Delhi
ہندوستان اور یوروپی یونین (ای یو) کے درمیان ایک آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کو اس ماہ کے آخر میں یورپی لیڈروں کے دورے کے دوران حتمی شکل دی جاسکتی ہے، جو ۲۶؍ جنوری کو یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی ہیں۔
ہندوستان اور یوروپی یونین (ای یو) کے درمیان ایک آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کو اس ماہ کے آخر میں یورپی لیڈروں کے دورے کے دوران حتمی شکل دی جاسکتی ہے، جو ۲۶؍ جنوری کو یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی ہیں۔کامرس سکریٹری راجیش اگروال نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہندوستان اور یورپی یونین ایف ٹی اے مذاکرات کے آخری مراحل میں ہیں اور یوم جمہوریہ کی پریڈ کے ایک دن بعد ۲۷؍ جنوری ۲۰۲۶ءکو اعلیٰ قیادت کی میٹنگ سے پہلے باقی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان ایف ٹی اے کے ۲۴؍ ابواب میں سے ۲۰؍ پر بات چیت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور بقیہ مسائل کو مذاکرات کار جلد ہی حل کر لیں گے۔ یورپی کونسل کے صدر انتونیو لوئس سانتوس دا کوسٹا اور یورپی یونین کے صدر ارسولا وان ڈیر لیین وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر۲۵؍ سے ۲۷؍ جنوری ۲۰۲۶ءتک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہوں گے اور ۲۶؍ جنوری کو ہندوستان کے ۷۷؍ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے:عامر خان پروڈکشنز کی اگلی رومانوی ڈرامہ فلم ’’ایک دن‘‘ کی پہلی جھلک جاری
جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے اس ہفتے ہندوستان کے دورے کے دوران اشارہ دیا تھا کہ جنوری کے آخر تک ہندوستان یورپی یونین تجارتی معاہدے پر دستخط ہوسکتے ہیں۔مرز نے کہا کہ جرمنی ہندوستان- یورپی یونین ایف ٹی اے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے یورپی یونین اور ہندوستان پر زور دیا کہ وہ آزادانہ تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے میں تیزی لائیں، کیونکہ اس سے پچھلے سال کے دوران درہم برہم سپلائی چین کی مرمت میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھئے:عالمی اے آئی اخراجات ۲۰۲۶ء میں۵ء۲؍ ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے
وزیر تجارت پیوش گوئل نے منگل کو برسلز میں یورپی یونین کے ساتھ تجارتی بات چیت کو ان کی وزارت کی ’’بڑی کامیابی‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ ’’میری برسلز میں یورپی یونین کے کمشنر برائے تجارت اور اقتصادی سلامتی ماروس سیفکووچ کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی۔ ہم نے مجوزہ ہندوستان-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے(ایف ٹی اے ) کے کلیدی شعبوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے ایک منصفانہ، متوازن اوردیرینہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کی اسٹریٹجک اہمیت پر بھی زور دیا۔‘‘انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے لیختنسٹین کا دورہ کیا اور وہاں کی اعلیٰ سیاسی قیادت کے ساتھ ہندوستان-ای ایف ٹی اے تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے نفاذ کا جائزہ لیا۔