Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان نے اٹلی کے ساتھ خلائی ٹیکنالوجی کے تعلقات بڑھا دیئے

Updated: May 17, 2026, 7:01 PM IST | Rome

ہندوستانی نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھارائزیشن سینٹر (IN-SPACe) نے بتایا کہ اس نے ہندوستانی اسپیس ٹیک کمپنیوں کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے اٹلی کے شہر وینس میں منعقدہ ’’اسپیس میٹنگز وینیٹو۲۰۲۶ء‘‘میں شرکت کی۔

Space Tech.Photo:INN
خلائی ٹیکنالوجی۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ اتھارائزیشن سینٹر (IN-SPACe) نے بتایا کہ اس نے ہندوستانی اسپیس ٹیک کمپنیوں کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے اٹلی کے شہر وینس میں منعقدہ ’’اسپیس میٹنگز وینیٹو۲۰۲۶ء‘‘میں شرکت کی۔ اسے بین الاقوامی شراکت داریوں کو مضبوط بنانے اورہندوستان کے نجی خلائی شعبے کی عالمی موجودگی بڑھانے کی سمت ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
اس پروگرام میں صنعت کے بڑے ادارے، اسٹارٹ اپس، پالیسی ساز اور ٹیکنالوجی کمپنیاں شامل ہوئیں، جہاں ہندوستانی وفد نے اٹالین اسپیس انڈسٹری اسٹڈی گروپ کے ساتھ اسٹریٹجک بات چیت کی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری اور تکنیکی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ کیرناتک میں قائم ایسٹروبیس اسپیس ٹیکنالوجیز نے امپلسو اسپیس کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت(ایم او یو)  پر دستخط کیے، جس کا مقصد صارفین تک رسائی بڑھانا اور انٹیگریٹڈ مشن مینجمنٹ اور لانچ سروس نیٹ ورک کے ذریعے لانچ مواقع تلاش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امتحانی ادارہ یہ ضمانت کب دیگا کہ اب پرچہ لیک نہیں ہوگا؟


ایک اور ہندوستانی کمپنی کیپلر ایرو اسپیس نے اپوجیو اسپیس کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدہ کیا۔ اس کے تحت ’’گراؤنڈ اسٹیشن ایز اے سروس‘‘ (GSaaS) انفراسٹرکچر کو وسعت دی جائے گی اور ہندوستان اور یورپ کے درمیان سیٹیلائٹ تعاون کو مضبوط کیا جائے گا۔ یہ شراکت داری کیوب سیٹ سسٹمز، پیلوڈ ٹیکنالوجی، سیٹیلائٹ انفراسٹرکچر اور مشن آپریشنز جیسے شعبوں میں مشترکہ مواقع تلاش کرے گی۔ ہندوستانی  وفد میں مجموعی طور پر نو اسپیس ٹیک کمپنیاں شامل تھیں جنہوں نے کئی تعاون پر مبنی اقدامات کا اعلان کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک اور کمپنی ویوم آئی سی نے اس ایونٹ کے دوران اپنی متعدد ٹیکنالوجیز پیش کیں اور اگلی نسل کی نیویگیشن اور مضبوط انفراسٹرکچر ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک شراکت داریوں کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھئے:سلمان خان کی سپر ہیرو فلم میں کرینہ کپور کی انٹری کی خبریں بے بنیادسلمان خان کی سپر ہیرو فلم میں کرینہ کپور کی انٹری کی خبریں بے بنیاد


ان اسپیس پروگرام مینجمنٹ اینڈ اتھارائزیشن ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پی کے جین نے کہا کہ ’’اسپیس میٹنگز وینیٹو‘‘ میں ہندوستان کی شرکت ملک کی خلائی صلاحیتوں اور نجی شعبے پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے ذریعے ہندوستانی اور بین الاقوامی اسپیس کمپنیوں کے درمیان کئی اہم اسٹریٹجک شراکت داریاں قائم ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’’ایسٹروبیس اسپیس ٹیکنالوجیز، کیپلر ایرو اسپیس اور ویوم آئی سی کے معاہدے ہندوستانی خلائی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی مسابقتی صلاحیت اور عالمی تیاری کو ظاہر کرتے ہیں۔ ‘‘ یہ دورہ ۲۰۲۵ء میں اٹالین ایرو اسپیس وفد کے ہندوستان کے دورے کے بعد ہوا ہے اور اسے ہندوستانی اور اٹلی کے درمیان تجارتی خلائی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی وسیع کوششوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK