اتر پردیش کے جونپور ضلع کے کیراکت، شاہ گنج، بادل پور، مچھلی شہر تحصیل علاقے کے کسانوں کو ان دنوں یوریا کے لیے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جو کاشتکاری کی اہم ضرورت ہے۔
EPAPER
Updated: August 30, 2025, 8:06 PM IST | Lucknow
اتر پردیش کے جونپور ضلع کے کیراکت، شاہ گنج، بادل پور، مچھلی شہر تحصیل علاقے کے کسانوں کو ان دنوں یوریا کے لیے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جو کاشتکاری کی اہم ضرورت ہے۔
اتر پردیش کے جونپور ضلع کے کیراکت، شاہ گنج، بادل پور، مچھلی شہر تحصیل علاقے کے کسانوں کو ان دنوں یوریا کے لیے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جو کاشتکاری کی اہم ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھئیے:ہندوستان اے آئی حل کا مرکز بن جائیگا : انفوسیس
سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع کے مچھلی شہر ترقیاتی بلاک کے تحت سادھن سہکاری سمیتی رام پور چوتھر میں یوریا کی شدید قلت کی وجہ سے صبح سے ہی کسانوں کی لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ حالات ایسے ہیں کہ پولیس کی نگرانی میں یوریا تقسیم کیا جا رہا ہے، تاکہ ہجوم پر قابو پایا جا سکے اور افراتفری نہ پھیلے۔ صرف رام پور چوتھر ہی نہیں، ضلع کی بیشتر کوآپریٹیو سوسائٹیز میں بھی یہی صورتحال ہے۔
کسانوں کا الزام ہے کہ یوریا بروقت نہ ملنے کی وجہ سے ان کی فصلیں خراب ہونے کے قریب ہیں۔ کھیتوں میں دھان اور خریف کی دیگر فصلوں کے لیے کھاد ڈالنے کا یہ سب سے اہم وقت ہے، لیکن یوریا کی عدم دستیابی کی وجہ سے کسان کافی پریشان ہیں۔ قطار میں کھڑے گاؤں کریاں کے ایک کسان رامبچن یادو کہتے ہیں کہ ’’ہم صبح۴؍ بجے سے قطار میں کھڑے ہیں، ابھی تک میرا نمبر نہیں آیا ہے، اگر آج بھی کھاد نہیں ملا تو کھیت میں کھاد ڈالنے کا وقت ختم ہو جائے گا۔‘‘
اسی طرح کسان راجندر پٹیل کہتے ہیں کہ ’’ہر سال یہی صورت حال ہے۔ کھیتی باڑی دن بہ دن مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ نہ وقت پر پانی ملتا ہے، نہ کھاد۔ اس کے علاوہ کمیٹی کے ملازمین بھی تعاون نہیں کرتے۔‘‘ اسی طرح ضلع کی تمام تحصیلوں کے بلاک میں کسان یوریا کی وجہ سے پریشان ہیں۔ پوچھنے پر ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اوپر سے یوریا نہیں آرہا تو کہاں سے دیا جائے۔