Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہند-گھانا کا دو طرفہ تعلقات کو جامع شراکت داری تک بڑھانے کا فیصلہ

Updated: July 04, 2025, 1:48 PM IST | Agency | Accra/New Delhi

وزیراعظم نریندر مودی کا گھانا دورے پر اکرا میں خطاب۔کہا کہ ۵؍اہم معاہدے طے پاگئے ہیں۔

Prime Minister Narendra Modi can be seen at the Ghanaian Parliament. Photo: INN
وزیراعظم نریندر مودی ، گھانا کی پارلیمنٹ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اکرا میں صدر جان ڈرامانی مہاما کیساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ ہندوستان اور گھانا نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو ایک جامع شراکت داری کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نہ صرف ایک شراکت دار ہے بلکہ گھانا کے قومی تعمیر کے سفر میں ایک ہم سفر بھی ہے۔ دو طرفہ بات چیت کے بعد اکرا کے جوبلی ہاؤس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ تین دہائیوں کے وقفے کے بعد کوئی ہندوستانی وزیر اعظم گھانا کا دورہ کر رہا ہے اور یہ ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ انہیں گھانا کے دورے کا موقع دیا گیا ہے۔ 
 انہوں نے صدر مہاما کو دسمبر۲۰۲۴ء کے عام انتخابات میں ان کی کامیابی پر مبارکباد دی، جو دوسری مدت کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت گھانا کے عوام کے ان کی قیادت اور وژن پر گہرے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ مودی نے کہا، ’’صدر مہاما اور میں نے اپنی دو طرفہ شراکت داری کو `جامع پارٹنرشپ کی سطح تک بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گھانا کے قومی تعمیر کے سفر میں ہندوستان نہ صرف شراکت دار ہے بلکہ ایک ہم سفر بھی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شاندار جوبلی ہاؤس، فارن سروس انسٹی ٹیوٹ، کومینڈا شوگر فیکٹری، انڈیا-گھانا کوفی عنان آئی سی ٹی سنٹر اور ٹیما-پکاڈن ریلوے لائن دو طرفہ شراکت داری کی علامت ہیں۔ دو طرفہ تجارت۳؍ ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہندوستانی کمپنیوں نے تقریباً۹۰۰؍ منصوبوں میں لگ بھگ ۲؍ ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ 
 مودی نے کہا، ’’آج، ہم نے اگلے پانچ برسوں میں اپنی باہمی تجارت کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ فن ٹیک کے شعبے میں ہندوستان گھانا کے ساتھ اپنے یوپی آئی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے تجربے کو شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترقیاتی شراکت داری دو طرفہ تعلقات کا ایک بنیادی ستون ہے، انہوں نے اقتصادی تنظیم نو کے لیے صدر مہاما کی کوششوں کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK