Inquilab Logo

ہندوستان اب چین اور دیگر ممالک سے کم الیکٹرانکس درآمد کر رہا ہے اور زیادہ ترخود بنا رہا ہے

Updated: April 10, 2024, 12:35 PM IST | Agency | Mumbai

ہندوستان میں الیکٹرانکس کی مقامی مینوفیکچرنگ ہر سال بڑھ رہی ہے۔ ہندوستان اب چین اور دیگر ممالک سے کم الیکٹرانکس درآمد کر رہا ہے اور زیادہ تر الیکٹرانکس خود بنا رہا ہے۔

The assembly of electronic goods is happening on a large scale in the country. Photo: INN
ملک میں الیکٹرونکس اشیا کی اسمبلنگ بڑے پیمانے پر ہورہی ہے۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان میں الیکٹرانکس کی مقامی مینوفیکچرنگ ہر سال بڑھ رہی ہے۔ ہندوستان اب چین اور دیگر ممالک سے کم الیکٹرانکس درآمد کر رہا ہے اور زیادہ تر الیکٹرانکس خود بنا رہا ہے۔ الیکٹرانکس مصنوعات کے بہت سے اہم اجزاء اب ہندوستان میں تیار کئے جا رہے ہیں۔ ان میں مکینکس، وائبریٹر موٹرس، چارجر، اڈاپٹر اور پلاسٹک کے پرزے شامل ہیں۔ وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال ۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں اپریل سے جنوری کی مدت میں اسمارٹ فونس جیسے مکمل طور پر اسمبل شدہ الیکٹرانکس کی درآمدات میں ۴۰؍ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کشمیر میں عید الفطرکے پیش نظر بازاروں میں گہماگہمی

 ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں اسمارٹ فونس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ ترقی حکومت کی پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کی وجہ سے ہے، جو مینوفیکچررس کو ہندوستان میں اسمارٹ فونس کے اجزاء تیار کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ مالی سال۲۴ء کے پہلے ۱۰؍ مہینوں کے دوران اسمارٹ فونس کیلئے پلاسٹک کے پرزوں کی درآمدات، جیسے کہ بیک کور، جی ایس ایم اینٹینا اور کیمرہ لینس، حجم میں ۳۳؍  فیصد اور قدر میں ۲۶ء۵؍ فیصد کمی واقع ہوئی۔ حالیہ بجٹ میں حکومت نے چارجر اڈاپٹر پر درآمداتی ڈیوٹی۱۵؍  فیصد سے کم کر کے ۱۰؍ فیصد کر دی ہے۔ اس کا مقصد مقامی پیداوار کو فروغ دینا اور ہندوستان میں چارجر اڈاپٹر کی قیمتوں کو کم کرنا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس فیصلے کے اثرات نظر آنے لگے ہیں۔ 
 اپریل سے جنوری۲۰۲۴ء تک چارجر اڈاپٹر کی درآمد میں ۷۲؍ فیصد کی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ تاہم، چارجر اڈاپٹر کی قیمتوں میں اب بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مالی سال ۲۰۲۳ء کے مقابلے اپریل سے جنوری۲۰۲۴ء تک قیمتوں میں ۱ء۳؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی کل پیداواری لاگت میں چارجر کا حصہ تقریباً ۲ء۵؍ فیصد ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ چارجر اڈاپٹر کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا بھی موبائل فون کی مجموعی قیمت پر زیادہ اثر نہیں ہونا چاہیے۔ پچھلے سال ہائی اینڈ الیکٹرانکس اشیاء جیسے کیمرہ ماڈیولز، ڈسپلے اسمبلیز اور بیٹری پیک بڑی مقدار میں درآمد کئے گئے تھے تاہم، بہتر برآمداتی مسابقت کیلئے، ہندوستان میں ان آلات کی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ۲۰۲۳ء میں کیمرہ ماڈیولز کے درآمداتی حجم میں ۲ء۳؍ فیصد اضافہ ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK