Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’زبانوں میں تنوع کے لحاظ سے ہندوستان دنیا کا سب سے امیر ملک ہے‘‘

Updated: December 08, 2023, 12:57 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی زبان کے دن کے موقع پر سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ نے کووند نے ہندوستان کی کثیرلسانی تہذیب کو ایک اثاثہ قراردیا اور شخصیت سازی نیز افراد کے درمیان تال میل اور روابط میں زبانوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

Former President Ram Nath Kovind and others can be seen at the `Bharatiya Bhasha Utsav`. Photo: INN
’بھارتیہ بھاشا اُتسو‘ میں سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور دیگر دیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی زبان کے دن کے موقع پر سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ نے کووند نے ہندوستان کی کثیرلسانی تہذیب کو ایک اثاثہ قراردیا اور شخصیت سازی نیز افراد کے درمیان تال میل اور روابط میں زبانوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) اور ہندوستانی بھاشا اکیڈمی کے مشترکہ زیر اہتمام قومی دارالحکومت دہلی کے تال کٹورہ انڈور اسٹیڈیم میں ’انڈین لینگویج فیسٹیول ‘ کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں سابق صدر جمہوریہ مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ’’مجھے اتنی بڑی تعداد میں ہونہار طلباء اور ہندوستانی زبانوں کے اساتذہ کو دیکھ کر بے حد فخر محسوس ہوتا ہے۔ 
رام ناتھ کووند نے کہا’’ اتنا وسیع اور شاندار ہندو ستان آج میرے سامنے ہے۔ واقعی، میں اسے منی انڈیا کی زندہ مثال سمجھتا ہوں۔ کون اس خوبصورت منظر کو دیکھ کر مسحور اور متوجہ نہیں ہوگا؟ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کہ آج باغبان اور پھول اکٹھے بیٹھے ہیں ۔ آپ تمام اساتذہ بحیثیت استاد باغبان ہیں اور تمام طلباء جو شاگرد ہیں وہ پھول ہیں۔ ہندوستان جغرافیائی، ثقافتی، کھانے کی عادات، طرز زندگی اور عقائد کے ساتھ زبانوں میں تنوع کے لحاظ سے دنیا کا سب سے امیر ملک ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ’’ زبان ہماری شخصیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ ہماری تشکیل زبان سے ہی ہے ہندوستان نہ صرف اپنی قدیم تہذیب بلکہ لسانی ثقافت کیلئے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے سیمینار میں موجود طلبہ کومادری زبان کے علاوہ دیگر زبانیں بھی سیکھنے کی تلقین کی اور زبانوں کو ہندوستانی تاریخ ،تہذیب اورثقافت کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے میں معاون قراردیا ۔ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والی مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے کہا کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اسے کوئی زبان نہیں آتی۔ پہلی زبان وہ سیکھتا ہے جو اس کی ماں اسے سکھاتی ہے جسےمادری زبان کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی زبانیں بیرونی ممالک میں پڑھائی جارہی ہیں ۔ہندوستانی زبا نوں میں دنیا کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK