Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان گھریلو ہوابازی میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا مارکیٹ

Updated: June 22, 2024, 10:52 AM IST | Agency | New Delhi

امریکہ اور چین گھریلو ایئرلائن کے معاملے میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں، عام طور پر کاروباری طبقہ ہوائی سفر کو ترجیح دیتا ہے۔

Aviation business in the country has improved. Photo: INN
ملک میں ہوا بازی کے کاروبار میں بہتری آئی ہے۔ تصویر : آئی این این

ہوا بازی کے شعبے میں ترقی کی وجہ سے ہندوستان اب دنیا کا تیسرا سب سے بڑاگھریلو ایئر لائن مارکیٹ بن گیا ہے۔ اس وقت صرف امریکہ اور چین کا گھریلو ایئر لائن مارکیٹ پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں یعنی ہندوستان سے آگے ہیں۔ آفیشیل ایئرلائن گائڈ (او اے جی) کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان اپریل ۲۰۲۴ءمیں ۱۵ء۶؍ ملین نشستوں کی گنجائش کے ساتھ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا گھریلو ایئر لائن مارکیٹ تھا۔ 
 او اے جی کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ۱۰؍ سال میں ہندوستان میں نشستوں کی تعداد میں سالانہ ۶ء۹؍فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ اس عرصے کے دوران چین میں ملکی ایئر لائن کی نشستوں کی شرح نمو ۶ء۳؍ فیصد رہی ہے۔ امریکہ اور انڈونیشیا کی ڈومیسٹک ائیرلائن مارکیٹ کا حال تقریباً ایک جیسا تھا۔ پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لو کاسٹ کیریئر (ایل سی سی) کیپاسٹی شیئر کا کافی اہم رول ہوتا ہے۔ اپریل ۲۰۲۴ء میں ہندوستانی گھریلو ایئر لائن مارکیٹ میں ایل سی سی کی حصے داری ۷۸ء۴؍ فیصد تھی جو پانچ بڑی مارکیٹوں میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق انڈیگو نے ۱۳ء۹؍ فیصد کی شرح نمو کے ساتھ اپنی مارکیٹ شیئر کو ۶۲؍ فیصد تک بڑھا یا ہے۔ حالانکہ کسی دوسری ایئرلائن کے مارکیٹ شیئر میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا۔ وزارت شہری ہوا بازی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ۱۹؍ نومبر کو ملک میں ریکار ڈ ۴؍ لاکھ ۵۶؍ ہزار ۹۱۰؍مسافروں نے اندرون ملک ہوائی سفر کیا جو کہ کورونا کی مدت سے پہلے کی اوسط سے ۷ء۴؍ فیصد زیادہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبہ میں تیزی آئی

یاد رہے کہ ہندوستان میں کاروباریوں کا ایک بڑا طبقہ گھریلو سطح پر آمدو رفت کیلئے ( ایک شہر سے دوسرے شہر) ہوائی سفر کو ترجیح دیتا ہے۔ اس کی وجہ وقت کی بچت کے علاوہ سفر کی سہولت بھی ہے جو عام طور پر ریلوے میں دستیاب نہیں ہوتی۔ امریکہ اور چین میں ہوائی سفر کو ترجیح دوشہروں کے درمیان فاصلوں کی زیادہ دوری ہوتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK