ریسرچ فرم کینالیز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہندوستان چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امریکہ کو اسمارٹ فونز کی برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیاہے۔امسال کے آغاز میں ہندوستان میں بننے والے اسمارٹ فونز کی تعداد میں ۲۴۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
EPAPER
Updated: July 29, 2025, 10:10 PM IST | New Delhi
ریسرچ فرم کینالیز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہندوستان چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امریکہ کو اسمارٹ فونز کی برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیاہے۔امسال کے آغاز میں ہندوستان میں بننے والے اسمارٹ فونز کی تعداد میں ۲۴۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ریسرچ فرم کینالیز کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہندوستان چین کو پچھاڑتے ہوئے امریکہ کو اسمارٹ فون کی برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ دوسری سہ ماہی میں ہندوستان میں بننے والے اسمارٹ فونز میں ۴۴؍ فیصد امریکہ کو درآمدکئے جانے والےجو گزشتہ سال کے مقابلے میں ۱۳؍ فیصد زیادہ ہے۔ ہندوستان میں بننے والے اسمارٹ فونزکی تعداد میں ۲۴۰؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: زارا سلطانہ اور جیریمی کوربن کی نئی سیاسی پارٹی سے لاکھوں افراد جڑ گئے
پیر کو ریلیز کی گئی کینالیز کی رپورٹ کے مطابق ’’جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں چین کی طرف سے امریکہ کو برآمد کئے جانےو الے اسمارٹ فونز میں ۲۵؍ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ویتنام کے ذریعے امریکہ کو درآمد کئے جانے والے اسمارٹ فونز کی تعداد بھی چین سے ۳۰؍ فیصد زیادہ ہے۔ کینالیز کے پرنسپل تجزیہ کار سنیام چورسیا نے کہا کہ ’’امریکہ اور چین کے درمیان غیر یقینی صورتحال کے درمیان ایپل کے ہندوستان کی طرف بڑھتے ہوئے رخ کے درمیان ہندوستان سے امریکہ کو اسمارٹ فونز کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب ہندوستان امریکہ کو چین سے زیادہ اسمارٹ فونزبرآمد کر رہا ہے۔‘‘
سال کے آخر تک ایپل امریکہ میں فروخت ہونے والے اپنے زیادہ ترآئی فونز ہندوستانی فیکٹروں میں بنانے کے عمل میں اضافہ کر دے گا۔ کمپنی کا مقصد ہے کہ وہ اگلے چند برسوں میں اپنے نصف آئی فونز ہندوستانی فیکٹریوں میں ہی بنائے گی۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایپل کو اضافی ٹیریف عائد کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کمپنی کے سی ای او ٹم کُک پر زور دیا تھا کہ وہ امریکہ میں ہی آئی فونز بنائیں ۔ ماہرین کے مطابق یہ تقریباً ناممکن ہے کیونکہ اس کی وجہ سے آئی فونز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ ایپل کی بنیادی مصنوعات جیسے آئی فونز اور میک لیپ ٹاپس، کو ٹرمپ کے باہمی محصولات سے استثنیٰ حاصل ہوگیا ہے لیکن اہلکاروںنے خبردار کیاہے کہ یہ عارضی مہلت ہوسکتی ہے۔