Updated: January 14, 2026, 1:10 PM IST
| New Delhi
ہندوستان میں اے آئی پر مبنی دنیا کا پہلا چائلڈ سیفٹی ٹول رکھشا لانچ کیا گیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا، ٹیکنالوجی سے چلنے والا ٹول ہے جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلایا گیا ہے۔ یہ بچوں کی اسمگلنگ، بچوں کی شادی اور بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی سے متعلق مواد (سی۔سم) کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔
مصنوعی ذہانت۔ تصویر:آئی این این
ہندوستان میں اے آئی پر مبنی دنیا کا پہلا چائلڈ سیفٹی ٹول رکھشا لانچ کیا گیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا، ٹیکنالوجی سے چلنے والا ٹول ہے جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلایا گیا ہے۔ یہ بچوں کی اسمگلنگ، بچوں کی شادی اور بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی سے متعلق مواد (سی۔سم) کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ یہ اے آئی پر مبنی ٹول حکومت ہند کی انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ۲۰۲۶ء سے قبل لانچ کیا گیا ہے، جو ۱۶؍ سے ۲۰؍ فروری کو منعقد ہونے والی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:جب زخم بھر جائیں گے تب ’’اکیس‘‘ (دھرمیندر کی آخری فلم) دیکھوں گی: ہیما مالنی
بچوں کی حفاظت کے لیے خاص طور پر تیار کردہ رکھشا کو وزیر مملکت برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی،جتن پرساد پروسپیرٹی فیوچر:چائلڈ سیفٹی ٹیک سمٹ میں لانچ کیا، جو حکومت ہند کے اے آئی امپیکٹ سمٹ ۲۰۲۶ء کا آفیشل پری سمٹ پروگرام ہے۔ اس کانفرنس کا اہتمام الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تعاون سے جسٹ رائٹس فار چلڈرن (جے آر سی) نے اپنے اسٹریٹجک پارٹنر، انڈیا چائلڈ پروٹیکشن کے تعاون سے کیا۔ بچوں کی حفاظت کے لیے یہ ٹول رکھشاجسٹس رائٹس فار چلڈرن نے تیار کیا ہے، جس کے تحت ۲۵۰؍ سے زائد شراکت دار سول سوسائٹی تنظیموں کا ایک نیٹ ورک قائم ہے۔ یہ نیٹ ورک ملک کے ۴۵۱؍ اضلاع میں زمینی سطح پر کام کر رہا ہے تاکہ بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کی روک تھام، شناخت اور مؤثر ردِعمل کو مضبوط بنایا جا سکے۔
بچوں کے تحفظ سے متعلق اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس سے ڈجیٹل خطاب کرتے ہوئے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر مملکت جتن پرساد نے کہاکہ ’’ٹیکنالوجی کی اصل قدر کا اندازہ سب سے زیادہ حساس طبقات اور افراد کے تحفظ میں مضمر ہے۔ بچے ہمارے مستقبل کی نمائندگی کرتے ہیں اور یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ جس ڈجیٹل دنیا اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو وہ پائیں، وہ محفوظ، جامع اور انہیں بااختیار بنانے والی ہو۔ یہ جان کر مجھے خوشی ہے کہ جسٹ رائٹس فار چلڈرن بچوں کی حفاظت، بااختیار بنانے اور تحفظ کے لیے اے آئی پر مبنی ٹول کا آغاز کر رہا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:رئیل میڈرڈ میں بڑی تبدیلی: زابی الونسو رخصت، الوارو اربیلوا نے باگ ڈور سنبھال لی
مرکزی وزیرِ مملکت جتِن پرساد نے مزید کہا کہ رکھشا ٹول بچوں کی حفاظت اور تحفظ کی اقدار کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے اور ایک مضبوط و مؤثر نظامِ تحفظِ اطفال کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے جسٹ رائٹس فار چلڈرن کو اس ذمہ داری کو مکمل عزم کے ساتھ نبھانے اور اے آئی و ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملک کے بچوں کے محفوظ حال اور خوشحال مستقبل پر تعمیری مکالمے کے لیے تمام فریقوں اور شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے نیز اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔