محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون پورے ہندوستان میں متوقع تاریخ سے پہلے پہنچ گیا، محکمہ کے مطابق مانسون ۲۹؍ جون ۲۰۲۵ء تک پورے ملک کو ڈھانپ لے گا، اس کے جلد پہنچنے سے کسانوں کو چاول اور سویابین جیسی گرمیوں کی فصلیں جلد بوئی میں مدد ملے گی۔
EPAPER
Updated: June 29, 2025, 10:02 PM IST | New Delhi
محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون پورے ہندوستان میں متوقع تاریخ سے پہلے پہنچ گیا، محکمہ کے مطابق مانسون ۲۹؍ جون ۲۰۲۵ء تک پورے ملک کو ڈھانپ لے گا، اس کے جلد پہنچنے سے کسانوں کو چاول اور سویابین جیسی گرمیوں کی فصلیں جلد بوئی میں مدد ملے گی۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق امسال مانسون اپنی آمد کی تاریخ سے قبل ہی پہنچ گیا، جس کے سبب کسانوں کو چاول اور سویابین جیسی گرمیوں کی فصلیں بونے میں مدد ملے گی۔ ۲۹؍ جون تک مانسون پورے ہندوستان تک پہنچ جائے گا۔واضح رہے کہ ہندوستان کی تقریباً ۴؍ ٹریلین کی معیشت میں مانسون ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔، کھیتوں کو سیراب کرنے اور زیر زمین پانی کے ذخائر (ایکوائفیرز) اور جھیلوں کو بھرنے کے لیے درکار پانی کاتقریباً ۷۰؍ فیصد حصہ بارش فراہم کرتی ہے۔ ہندوستان کی تقریباً نصف زرعی زمین، جہاں آبپاشی کا انتظام نہیں ہے، فصلوں کی نشوونما کے لیے سالانہ جون تا ستمبر کی انہی بارشوں پر منحصر ہے۔عام طور پر، بارش یکم جون کے قریب جنوب مغربی ساحلی ریاست کیرالا سے شروع ہوتی ہے اور شمال کی طرف بڑھتے ہوئے۸؍ جولائی تک پورے ملک کو ڈھانپ لیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: یورپ : گرمی کی پہلی ہیٹ ویو: اٹلی میں درجہ حرارت۴۰؍ ڈگری،۲۵۰۰؍ فوارے نصب
واضح رہے کہ گزشتہ سال، مانسون۳۰؍ مئی کو کیرالا کے ساحل پر پہنچا تھا، اور مجموعی طور پر گرمیوں کی بارشیں ۲۰۲۰ءکے بعد سے سب سے زیادہ تھیں، جس نے ملک کو ۲۰۲۳ءکی خشک سالی سے بحال ہونے میں مدد دی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دو ہفتے تک رک جانے کے بعد، مانسون نے گزشتہ ہفتے اپنی رفتار بحال کی اور تیزی سے وسطی ہندوستان اور زیادہ تر شمالی ریاستوں کو ڈھانپ لیا۔