• Wed, 24 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۶؍ سال بعد کوہلی کی واپسی، رشبھ پنت کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے کا بڑا چیلنج

Updated: December 23, 2025, 8:03 PM IST | Mumbai

ہندوستانی ڈومیسٹک کرکٹ کا اہم معرکہ وجے ہزارے ٹرافی شروع ہونے جا رہا ہے، تاہم، اس بار سب سے زیادہ توجہ (روہت اور کوہلی) کی جوڑی اور جدوجہد کرتے ہوئے ٹی ۲۰؍ کپتان سوریہ کمار یادو پر مرکوز رہے گی۔

Virat Kohli.Photo:INN
وراٹ کوہلی۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی ڈومیسٹک کرکٹ کا اہم معرکہ وجے ہزارے ٹرافی  شروع ہونے  جا رہا ہے، تاہم، اس بار سب سے زیادہ توجہ  (روہت اور کوہلی) کی جوڑی اور جدوجہد کرتے ہوئے ٹی ۲۰؍ کپتان سوریہ کمار یادو پر مرکوز رہے گی۔تقریباً۱۶؍ سال بعد وراٹ کوہلی اس ٹورنامنٹ میں ایک ایسے وقت میں واپس آ رہے ہیں جب وہ ٹی ۲۰؍ اور ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد صرف ون ڈے فارمیٹ پر توجہ دے رہے ہیں۔ آخری بار جب کوہلی نے یہ ٹرافی کھیلی تھی، تب سچن ٹینڈولکر اوپنر اور دھونی کپتان تھے۔ روہت شرما، جو آخری بار ۱۸۔۲۰۱۷ء میں کھیلے تھے، ان کی واپسی بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی نظریں ۲۰۲۷ء کے ورلڈ کپ پر جمی ہوئی ہیں۔
 کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز میں پلیئر آف دی سیریز  رہے  جبکہ روہت نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں شاندار سنچریاں اسکور کر کے ثابت کیا کہ ان میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے۔ٹی ۲۰؍ کپتان سوریہ کمار یادو کے لیے یہ ٹورنامنٹ کسی لائف لائن سے کم نہیں ہے۔ گزشتہ ایک سال سے ان کی فارم میں غیر معمولی تنزلی دیکھی گئی ہے،ٹی ۲۰؍ میں ان کا اوسط محض۸۴ء۱۲؍ اور اسٹرائیک ریٹ ۸۷ء۱۱۷؍ رہا ہے۔ ۲۲؍ اننگز میں کوئی نصف سنچری اسکور نہ کر پانے والے اسکائی  کے لیے نیوزی لینڈ سیریز سے قبل خود کو ثابت کرنا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:نیٹ فلکس کے نئے پرومو میں روہت شرما کا جلوہ

روہت اور کوہلی تو صرف ابتدائی چند میچز کھیلیں گے، لیکن رشبھ پنت کے پاس پورا ٹورنامنٹ موجود ہے۔ ٹیم سے ایک سال سے باہر رہنے والے پنت کے پاس دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایشان کشن کی طرح واپسی کا راستہ بنانے کا سنہری موقع ہے۔ بنگلورو میں شائقین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ آر سی بی کی آئی پی ایل جیت کے جشن میں ہونے والی بھگڈر کے بعد، پولیس نے چناسوامی اسٹیڈیم کے گرد ہجوم کی اجازت نہیں دی۔ اب یہ میچز بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسی لینس  میں بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:جاپان ۱۲؍لاکھ غیر ملکی کارکنوں کے لیے دروازے کھولے گا

کرناٹک اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، جس میں کرون نائر کی واپسی ٹیم کو تقویت دے گی۔ گزشتہ سیزن میں نائر نے ۷۷۹؍ رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اسی طرح عرشدیپ سنگھ اور ورون چکرورتی جیسے کھلاڑیوں نے اسی ٹرافی میں پرفارم کر کے چیمپئن ٹرافی کی فاتح  ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنائی تھی۔اگرچہ آئی پی ایل نیلامی مکمل ہو چکی ہے، لیکن یہ ۵۰؍ اوورز کا ٹورنامنٹ ان کھلاڑیوں کے لیے اب بھی اہم ہے جو آئی پی ایل میں زخمی کھلاڑیوں کے متبادل  کے طور پر شامل ہونا چاہتے ہیں۔ میچز صبح ۹؍ بجے شروع ہوں گے تاکہ اوس  کے اثرات کو کم کیا جا سکے، جس سے ٹاس کی اہمیت بڑھ جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK