• Mon, 15 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان اے آئی مسابقت میں تیسرے نمبر پر

Updated: December 14, 2025, 5:40 PM IST | New Delhi

ہندوستان اے آئی مسابقت میں امریکہ اور چین کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی عالمی رپورٹ کے مطابق یہ بات کہی گئی ہے۔ رپورٹ میں ہندوستان کو۵۹ء۲۱؍ کا اسکور دیا گیا ہے۔

Artificial Inteligence.Photo:INN
مصنوعی ذہانت۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستان اے آئی مسابقت میں امریکہ اور چین کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی عالمی رپورٹ کے مطابق یہ بات کہی گئی ہے۔ رپورٹ میں ہندوستان کو۵۹ء۲۱؍ کا اسکور دیا گیا ہے۔ امریکہ ۶ء۷۸؍ پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ چین۹۵ء۳۶؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان کے بعد جنوبی کوریا(۲۴ء۱۷)   اور برطانیہ (۶۴ء۱۶؍ پوائنٹس) بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
رپورٹ میں تحقیق اور ترقی میں ہندوستان کو امریکہ اور چین کے بعد تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ذمہ دار اے آئی اور معیشت کے پیمانے پرہندوستان کو ٹاپ تین میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ٹیلنٹ کے لحاظ سے ہندوستان سنگاپور کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ انفراسٹرکچر، پالیسی اور گورننس کے لحاظ سے بھی ہندوستان ٹاپ تھری میں شامل نہیں ہے۔ عوامی تاثرات کے معاملے میں ہندوستان جنوبی کوریا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
رپورٹ واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ ٹیلنٹ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور عوامی قبولیت کے باوجود ملک میں اے آئی کے حوالے سے پالیسی سازی، ضوابط اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ایف پی آئی نے دسمبر میں سرمایہ بازار سے ۲۴۹۳۶؍  کروڑ روپے نکالے
غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) نے دسمبر کے پہلے دو ہفتوں کے دوران ہندوستانی سرمایہ بازار سے مجموعی طور پر۲۴۹۳۶؍ کروڑ روپے نکالے۔  سی ڈی ایس ایل کے اعداد و شمار کے مطابق، ایف پی آئی نے دسمبر میں۱۷۹۵۵؍کروڑ روپے کی ایکویٹی فروخت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ۷۵۸۵؍ کروڑ روپے کے قرضہ جاتی آلات (ڈیٹ) بھی بیچے۔ تاہم، ہائبرڈ آلات میں ایف پی آئی نے ۱۹۱؍ کروڑ روپے کی خالص سرمایہ کاری کی  جبکہ میوچوئل  فنڈز میں بھی وہ خریدار رہے اور ۲۷۰؍ کروڑ روپے کی خالص خریداری کی۔

یہ بھی پڑھئے:لیونل میسی ہندوستان میں پورا میچ کیوں نہیں کھیل رہے ہیں؟ انشورنس ایک بڑی وجہ

مسلسل دو ماہ تک خالص خریدار رہنے کے بعد ایف پی آئی نے ہندوستانی سرمایہ بازار میں فروخت کا رخ کیا ہے۔ نومبر میں انہوں نے۴۱۱۴؍کروڑ روپے اور اکتوبر میں۳۵۲۴۶؍ کروڑ روپے کی خالص سرمایہ کاری کی تھی۔بازار کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث ایف پی آئی بازار سے سرمایہ نکال رہے ہیں کیونکہ مقامی کرنسی کے کمزور ہونے کی صورت میں ایسا ہونا عام بات ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کنیڈا:۲۰۲۵ء کے پہلے ۹؍ماہ میں نئے بین الاقوامی طلبہ میں ۶۰؍ فیصد کمی

اس کیلنڈر سال کے دوران ایف پی آئی ہندوستانی سرمایہ بازار سے مجموعی طور پر۷۰۱۸۷؍کروڑ روپے کی خالص نکاسی کر چکے ہیں، جس میں سب سے زیادہ فروخت ایکویٹی کے شعبے میں دیکھنے میں آئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK