Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان نے جوٹ کی درآمد کم کردی

Updated: July 09, 2025, 1:14 PM IST | New Delhi

ڈمپنگ کو روکنے اور اپنے کسانوں کے تحفظ کے لیے بنگلہ دیش سے جوٹ کی درآمد روکنے کا ہندوستان کا حالیہ فیصلہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ بنگلہ دیش کو برآمد کا چیلنج درپیش۔

India imports the most jute from Bangladesh. Photo: INN
ہندوستان ، بنگلہ دیش سے سب سے زیادہ جوٹ درآمد کرتا ہے۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستان نے بنگلہ دیش سے جوٹ کی درآمدات کم کرکے اپنے کسانوں کے تحفظ کے لیے ڈمپنگ روکنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے پڑوسی ملک کو برآمدات میں بڑا چیلنج درپیش ہے۔
ڈمپنگ کو روکنے اور اپنے کسانوں کے تحفظ کے لیے بنگلہ دیش سے جوٹ کی درآمد روکنے کا ہندوستان کا حالیہ فیصلہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ گزشتہ مالی سال ۲۰۲۵ءمیں ہندوستان نے تقریباً ۲۶۶؍ملین ڈالر مالیت کا جوٹ درآمد کیا اور اس میں سب سے زیادہ حصہ بنگلہ دیش (۷۷؍ فیصد) کا تھا۔ اس کے بعد نیپال (۲۰؍ فیصد) اور چین( ۰ء۲؍فیصد) تھے۔
 ہندوستان کے اس فیصلے نے بنگلہ دیش کے لیے   چیلنج کھڑا کر دیا ہے جس نے مالی سال ۲۰۲۴ء میں دنیا بھر میں تقریباً۷۹۳؍ملین ڈالر مالیت کا جوٹ برآمد کیا اور اس کا تقریباً ایک چوتھائی  ہندوستان کو برآمد کیا گیا۔ اس اثر کو کم کرنے کے لیے بنگلہ دیش کو اب نئے تجارتی شراکت کی طرف رجوع کرنا پڑ سکتا ہے۔ دریں اثنا ہندوستان کی جوٹ کی برآمدات اس کی درآمدات سے تجاوز کر گئی ہیں اور امریکہ (۲۳؍ فیصد)، فرانس (۹؍ فیصد) اور نیدرلینڈس (۶؍ فیصد) مالی سال ۲۴ء میں ہندوستان کے سرفہرست خریداروں میں شامل ہیں۔
ہندوستان بنیادی طور پر بنگلہ دیش، نیپال اور چین سے جوٹ درآمد کرتا ہے۔ ہندوستان کی کل جوٹ کی درآمدات میں بنگلہ دیش سے جوٹ کا حصہ مالی سال ۱۹ء میں ۶۸؍ فیصد سے بڑھ کر مالی سال ۲۴ء میں۸۱؍ فیصد ہو گیا  تاہم، اس مدت کے دوران کچھ اتار چڑھاؤ آئے اور مالی سال۲۵ء میں یہ کم ہو کر۷۷؍ فیصد رہ گیا۔
جوٹ کی مختلف اقسام میں سے، کچے یا بوسیدہ جوٹ کی بنگلہ دیش سے درآمدات میں سب سے زیادہ ۳۸؍ فیصد ہے، اس کے بعد دیگر جوٹ مینوفیکچررس تقریباً ۳۲؍ فیصد اور جوٹ یارن ۲۷؍ فیصد ہیں۔ ہندوستان دوسرے ممالک کو اس کی درآمد سے زیادہ جوٹ برآمد کرتا ہے۔ ہندوستان نے مالی سال۱۹؍ میں تقریباً۲۴۷؍ ملین ڈالر کی جوٹ برآمد کی، جو مالی سال۲۵ء میں بڑھ کر۲۹۹؍ ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس کے برعکس جوٹ کی درآمدات مالی سال۱۹؍ میں ۱۷۰؍ ملین ڈالرس سے بڑھ کر مالی سال۲۴ء میں ۳۰۱؍ملین ڈالرس تک پہنچ گئیں اور مالی سال۲۵ء میں کم ہو کر۲۶۶؍ ملین ڈالر رہ گئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK