• Thu, 16 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہند- سعودی کا پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں تعاون پر اتفاق

Updated: October 16, 2025, 10:29 AM IST | Agency | New Delhi

مرکز کے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل محکمہ کی سیکریٹری نویدیتا شکلا ورما اورسعودی عرب کے صنعت و معدنیات کے نائب وزیر انجینئر خلیل بن ابراہیم بن سلامہ کے درمیان مذکورہ شعبے میںنئے امکانات کی تلاش پر اہم گفتگو،تعاون بڑھانے کے ساتھ مہارت کی ترقی پر بھی زور.

Secretary of the Department of Chemicals and Petrochemicals, Naveedita Shukla Verma, and Saudi Deputy Minister of Industry and Minerals, Eng. Khalil bin Ibrahim. Photo: INN
کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل کے محکمے کی سیکریٹری نویدیتا شکلا ورما اور سعودی صنعت ومعدنیا ت کے نائب وزیر انجینئر خلیل بن ابراہیم۔ تصویر: آئی این این
ہندوستان اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔  بدھ کو کیمیکلز اور فرٹیلائزرکی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیزکے مطابق کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل کے محکمے کی سیکریٹری نویدیتا شکلا ورما کی قیادت میں ایک وفد نےسعودی عرب  کے صنعت و معدنیات کے نائب وزیر انجینئر خلیل بن ابراہیم بن سلامہ کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی جو ہندوستان کے دورہ پر آیاہوا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان اس شعبے میں تقریباً ۵ء۴؍ بلین ڈالر کی سالانہ تجارت ہوتی ہے۔ دونوں فریقوں نے کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں تکمیل کے امکانات کو تسلیم کیا ہے۔ سعودی عرب میں پیٹرو کیمیکل صنعت میں نمایاں صلاحیتیں ہیں جبکہ ہندوستان خاص کیمیکلز میں اپنی  صلاحیت کیلئے جانا جاتا ہے۔ دونوں فریقوں نے اپنی صلاحیتوں کے درمیان ہم آہنگی کا فائدہ اٹھانے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔  بات چیت میں ہندوستان کے پیٹرولیم، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز انویسٹمنٹ ریجنز (پی سی پی آئی آر) میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل ویلیو چین میں دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  
کیمیکلز اور فرٹیلائزرکی وزارت کی طرف سے جاری کردہ  بیان میںکہا گیا کہ دونوں حکومتوںنے نہ صرف مذکورہ سیکٹر میںتحقیق  وفروغ  کے پہلو سے  تعاون بڑھانے پر  اتفاق کیا بلکہ اس میںمہارت کی ترقی پر بھی زور دیا گیا۔  
دونوں فریقوں نے اس شعبے میں تحقیق اور ترقی اور ہنرمندی کی ترقی میں تعاون پر بھی اتفاق کیا  ۔  دونوں فریقوں نے پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں دیرپا اور باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری قائم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس سے ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹرٹیجک اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔ سعودی عرب ہندوستان کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور ہندوستان سعودی عرب کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔۲۵-۲۰۲۴ء میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا تخمینہ۴۱ء۸۸؍ بلین ڈالر لگایا گیا تھا جس میں کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کا حصہ ۴ء۵؍ بلین ڈالر(۱۰؍فیصد )تھا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK