Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان مزید ۹؍ تجارتی معاہدوں کیلئے کوشاں

Updated: August 25, 2026, 12:59 PM IST | Agency | Tokyo/New Delhi

وزیر تجارت نے مجموعی طور پر ۶۹؍ ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارت کے سمجھوتوں کی اُمید ظاہر کی، ایکسپورٹ کےموقع میں اضافہ ہوگا۔

Union Minister Piyush Goyal held a meeting with Japanese investors in Tokyo on Monday. Picture: INN
مرکزی وزیر پیوش گوئل نے پیر کو ٹوکیو میں جاپانی سرمایہ داروں  کے ساتھ میٹنگ کی۔ تصویر: آئی این این

وزیر تجارت پیوش گوئل جو ۲۰۰؍ رکنی وفد کے ساتھ جاپان   کے دورہ پر ہیں، نے  اطلاع  دی ہےکہ ہندوستان   مزید ۸؍ سے ۹؍ ممالک اور ممالک کے گروپس کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدوں پر بات چیت کررہا ہے۔ ان کے مطابق نئی دہلی اپنی ۷۵؍ فیصد بین الاقوامی  تجارت کو آزادانہ تجارتی معاہدوں کے دائرہ میں  لانا چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہندوستان  مجموعی طور پر۶۹؍ ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدوںکی تکمیل کیلئے پُرعزم ہے۔ 

۴؍ سال میں ۹؍ تجارتی معاہدے

انہوں نے بتایا کہ ہندوستان  جن ۸؍ سے ۹؍ ممالک یا ممالک کے گروپس کے ساتھ آزدانہ تجارت کیلئے مذاکرات کر رہا ہے ان کی مجموعی معیشت مزید۱۵؍ٹریلین ڈالر ہے۔ تجارت و صنعت کے وزیر نے کہا کہ’’ ہندوستان کے آزادانہ  تجارت کے معاہدے مستقبل میں عالمی تجارت کے تقریباً۷۵؍ فیصد حصے کا احاطہ کریں گے اور ملک کو عالمی ویلیو چین میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر اپنی جگہ بنانے میں مدد دیں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: یہ بھی پڑھئے۔اُترپردیش میں قبل از وقت اسمبلی انتخابات کی قیاس آرائیاں

گوئل نے ہندوستان اور جاپان کے کاروباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان  ایک بڑا مارکیٹ ہے اور گزشتہ ۴؍ برسوں میں ۹؍تجارتی معاہدے کرکے اس نے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھولے ہیں۔ان ۹؍ معاہدوں کے دائرے میں مجموعی طور پر۶۰؍ ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی رکھنے والی معیشتیں اور  ۳۸؍ترقی یافتہ ممالک شامل ہیں۔

جاپانی سرمایہ کاروں کیلئے مواقع

گوئل  ہندوستان میں جاپانی سرمایہ کاروں  کیلئے   مواقع کا حوالہ دیتےہوئے کہا کہ ’’ ہندوستان  میں ڈیٹا سینٹرس، مینوفیکچرنگ اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان متوازن تجارت کی جانب پیش رفت ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھئے: اقتصادی شراکت داری کو مضبوط کرنے کیلئے نرملا سیتارمن کا کنیڈا اور امریکہ کا دورہ

ٹوکیو میں  پیوش گوئل جاپان کی بڑی کاروباری  کمپنیوں اور صنعتی اداروں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ کئی اہم ملاقاتیں کریں گے، جو طویل عرصے سے  ہندوستان کی ترقی میں شراکت دار رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کیڈان رین (جاپان بزنس فیڈریشن) کے ساتھ ایک گول میز اجلاس بھی ہوگا، جو جاپان کی ایک ہزار ۵۰۰؍سے زائد معروف کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والا اعلیٰ ترین صنعتی ادارہ ہے۔ گوئل  ۲۸؍ اگست تک جاپانی دورہ پر ہیں۔ 

۲۷؍ ممالک سے ۱۵؍ معاہدے

اس وقت  ہندوستان  کے۲۷؍  ممالک کے ساتھ۱۵؍آزاد تجارتی معاہدے نافذ العمل ہیں، جو ملک کی مجموعی برآمدات کے ۲۸ء۵؍ فیصد اور درآمدات کے۳۲ء۲؍ فیصد کا احاطہ کرتے ہیں۔ ملک  پہلے ہی۳۸؍ ترقی یافتہ ممالک کی منڈیوں تک ترجیحی رسائی  حاصل کر چکا ہے۔حال ہی میں طے پانے والے ۹؍ معاہدوں کے آئندہ۱۰؍ماہ کے دوران نافذ العمل ہونے کی توقع ہے۔ ان میں سے ۲-۳؍ بڑے معاہدے  ۶؍ماہ میں نافذ ہو سکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK