• Fri, 14 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان آئندہ دو سال تک جی ۲۰؍ گروپ میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت رہے گا : رپورٹ

Updated: November 14, 2025, 3:24 PM IST | Agency | New Delhi

موڈیز نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی مستحکم ہے۔ افراط زر قابو میں ہے، اس لئے آر بی آئی نے اکتوبر میں ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جس سے ترقی کیلئے مثبت ماحول پیدا ہوتا ہے۔

India will grow despite US tariffs. Picture: INN
امریکی ٹیرف کے باوجود ہندوستان ترقی کرے گا۔ تصویر:آئی این این
نئی دہلی ( ایجنسی):  دنیا بھر کی معیشتیں سست روی کا سامنا کر رہی ہیں لیکن ہندوستان کی معیشت کی رفتار مضبوط رہنے کی امید ہے۔ معروف ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی ’گلوبل میکرو آؤٹ لک۲۷-۲۰۲۶ء‘ رپورٹ جاری کی ہے جس میں ہندوستان کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہندوستان اگلے دو سال(۲۰۲۷ء تک) جی -۲۰؍ ممالک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت رہے گا، جس کی متوقع شرح نمو۶ء۵؍ فیصد  ہوگی۔ماہرین کے مطابق اس کا مطلب یہ ہےکہ امریکہ کی طرف سے عائد بھاری محصولات کا طوفان بھی ہندوستان کی رفتار کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔
موڈیز کے مطابق ہندوستان کی مضبوط معیشت بے بنیاد نہیں ہے۔ ملک میں مضبوط انفراسٹرکچر سرمایہ کاری، مارکیٹوں میں صارفین کی نمایاں مانگ اور برآمدات میں تنوع  اسے طاقت دے رہےہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہاں تک کہ جب امریکہ نے کچھ ہندوستانی مصنوعات پر۵۰؍ فیصد تک بھاری محصولات عائد کئے، ہندوستانی برآمد کنندگان نے سمجھداری سے نئی منڈیاں تلاش کیں۔ اگرچہ امریکہ کو ترسیل میں۱۱ء۹؍ فیصد کی کمی واقع ہوئی لیکن ستمبر میں ہندوستان کی کل برآمدات میں۶ء۷۵؍ فیصد اضافہ ہوا۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستانی معیشت اب پہلے کی طرح کسی ایک ملک پر منحصر نہیں ہے۔
اس پیش رفت میں ملک کی داخلی پالیسیاں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ موڈیز نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی مانیٹری پالیسی مستحکم ہے۔ افراط زر قابو میں ہے، اس لئے آر بی آئی نے اکتوبر میں ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جس سے ترقی کے لئے مثبت ماحول پیدا ہوتا ہے۔
ہندوستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہوا ہے۔ بین الاقوامی منڈیوں سے سرمائے کی آمد ملک کو کسی بھی بیرونی جھٹکے کا مقابلہ کرنے میں مدد دے رہی ہے۔ مارکیٹ میں نقدی برقرار ہے لیکن رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جہاں گھریلومانگ مضبوط ہے، وہیں نجی شعبہ اب بھی بڑے پیمانے پر نئی سرمایہ کاری کرنے میں کسی حد تک جھجھک محسوس کررہا ہے۔
عالمی سطح پر موڈیز کا اندازہ ہے کہ ۲۷-۲۰۲۶ءمیں عالمی جی ڈی پی کی شرح نمو تقریباً۲ء۵؍فیصد رہے گی۔ ہندوستان جیسے ابھرتے ہوئی بازارتقریباً۴؍فیصد کے ساتھ مضبوط رہیں گے  جبکہ ترقی یافتہ معیشتیں۱ء۵؍ کی سست رفتار سے ترقی کریں گی۔
امریکہ میںترقی سست لیکن مستحکم ہے جس کی حمایت اے آئی میں سرمایہ کاری اور صارفین کے اخراجات سے ہوتی ہے۔
یورپ میں معمولی بہتری بھی ہے۔ جرمنی دفاعی اور سبز ٹیکنالوجی پر اخراجات میں اضافہ کر رہا ہے جس سے ترقی کی توقع ہے۔چین۲۰۲۵ء میں۵؍فیصدترقی حاصل کر سکتا ہےلیکن اس کا انحصار حکومتی امداد اور برآمدات پر ہوگا۔ ملک کے اندر مانگ کمزور ہے،اور سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے۔ موڈیز کا تخمینہ ہے کہ۲۰۲۷ء تک چین کی شرح نمو۲ء۴؍ فیصد پر آ جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK