Inquilab Logo

ہندوستان آئی فون کی بر آمد ات میں سرفہرست

Updated: April 19, 2024, 12:14 AM IST | Agency | New Delhi

آئی فون کی مانگ کو دیکھتے ہوئے پروڈکشن میں زبردست اضافہ۔ 

Last year, Apple opened its first India store in BKC. Photo: INN
گزشتہ برس ایپل نے بی کے سی میں ہندوستا ن کا اپنا پہلا اسٹور کھولا تھا۔ تصویر : آئی این این

آئی فون کی برآمدات میں ہندوستان سرفہرست ہے۔ واضح رہے کہ  ہندوستانی  بازار غیر ملکی کمپنیوں کو راغب کر رہا ہے۔ بڑی تعداد میں غیر ملکی کمپنیاں ہندوستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ کورونا بحران کے بعد کئی بڑی کمپنیوں نے چین میں اپنی سرمایہ کاری کم کردی ہے جس سے ہندوستانی بازار کو فائدہ ہو رہا ہے۔  اس وقت  ہندوستان میں اسمارٹ فون بڑے پیمانےپر تیار کیا جارہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک میں آئی فون کی برآمدات میں دو گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ مالی سال ۲۴-۲۰۲۳ء میں ہندوستان سے اسمارٹ فونز کی کل برآمد ۱۶ء۵؍ بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
 اسمارٹ فونز اس وقت ہندوستان میں بڑے پیمانے پر تیار کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس سے ملک کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ ایپل سے لے کر ٹیسلا تک کئی بڑی کمپنیاں ہندوستانی بازار سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق مالی ۲۴-۲۰۲۳ءمیں ہندوستان سے بیرون ملک۱۲ء۱؍بلین ڈالر کے اسمارٹ فون برآمد کئے گئے ہیں۔ اس میں سب سے بڑا حصہ آئی فون (آئی فون ایکسپورٹ) کا ہے۔ یہ پچھلے سال کے مقابلے میں بہت زیادہ اضافہ ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں آئی فون کی برآمدات صرف ۶ء۲۷؍بلین ڈالر تھیں۔  

یہ بھی پڑھئے: اسٹاک مارکیٹ میں چوتھے روز بھی مندی برقرار


آئی فون کی مانگ کے مدنظر پروڈکشن میں زبردست اضافہ ہوا ہےجس کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے اس سال آئی فون کی پیداوار میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان آئی فون کی عالمی سپلائی چین میں اہم کردار ادا کرتا  رہاہے۔ دریں اثناء امریکی مارکیٹ میں ہندوستان میں تیار شدہ آئی فونز کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔  ا یسے میں ہندوستان اس وقت چین سے مقابلہ کر رہا ہے۔ 
 ادھر ملک میں آئی فون کے  پروڈکشن  میں آئندہ مزید اضافہ ہوگا، کیونکہ ایپل ہندوستان میں ملازمت کے ۵؍ لاکھ مواقع فراہم کرنے جا رہی ہےجس سے ملک کے نوجوانوں کو  روزگار ملے گا۔ اس کی وجہ سے ہندوستان میں ملازمتوں کی تعداد۳؍ گنا بڑھ جائے گی۔ ہندوستان میں ایپل کمپنی اپنی توسیع کی کوشش کر رہی ہےلہٰذا کمپنی فی الحال مختلف حکمت عملیاں تیارکر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK