• Mon, 22 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان-امریکہ تجارتی مذاکرات: پیوش گوئل امریکہ کا دورہ کریں گے

Updated: September 21, 2025, 5:52 PM IST | New Delhi

گوئل تجارتی معاہدے کو جلد مکمل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ گوئل کا دورہ۱۶؍ ستمبر کو نئی دہلی میں دونوں ممالک کے چیف مذاکرات کاروں کی میٹنگ کے بعد ہو رہا ہے۔

Piyush Goyal.Photo:INN
پیوش گوئل۔ تصویر:آئی این این

تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل پیر کو امریکہ کا دورہ کریں گے۔ کامرس ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ اس کا مقصد امریکی حکام کے ساتھ بات چیت کرنا اور دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند تجارتی معاہدے کے جلد از جلد اختتام کی طرف پیش قدمی کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:ایچ وَن بی فیس میں اضافہ: ٹرمپ کے اعلان کا ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑے گا

گوئل کا دورہ۱۶؍ ستمبر کو نئی دہلی میں دونوں ممالک کے چیف مذاکرات کاروں کی میٹنگ کے بعد ہوا ہے۔ امریکی وفد میں جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے اسسٹنٹ تجارتی نمائندے برینڈن لنچ اور ہندوستانی وفد میں کامرس ڈپارٹمنٹ کے اسپیشل سیکریٹری راجیش اگروال شامل تھے۔ دونوں  نے حالیہ کشیدگی کو پس پشت ڈالنے اور فائدہ مند تجارتی معاہدے پر تیزی سے کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملاقات کو مثبت قرار دیا گیا۔
 کامرس ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ ۱۶؍ستمبر۲۰۲۵ء کو امریکی وفد کے ہندوستان کے دورے کے دوران، تجارتی معاہدے کے مختلف پہلوؤں پر مثبت تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سمت میں کوششوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ نے گزشتہ ماہ زیادہ تر ہندوستانی اشیا پر ۵۰؍ فیصد اور روسی تیل پر ۲۵؍ فیصد محصولات عائد کیے تھے۔
 امریکہ اور  ہندوستان  کے تعلقات میں پگھلاؤ کے حالیہ آثار بھی سامنے آئے ہیں۔ اس ماہ  صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر مثبت پیغامات کا اشتراک کیا، جس میں تجارتی معاہدے کے جلد مکمل ہونے کی امید ظاہر کی گئی۔ فروری میں  مودی اور ٹرمپ نے دو طرفہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کو ۲۰۲۵ء کے خزاں تک مکمل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے حال ہی میں کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ نومبر کے آخر تک مکمل ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK