ایس آئی اے ایم : دوسری سہ ماہی کے دوران مسافر کاروں کی برآمدات بڑھ کر۲۲۹۲۸۱؍ یونٹس تک پہنچ گئیں، جو کہ گزشتہ سال کے۲۰۵۰۹۱؍ یونٹس کے مقابلے میں ۱۲؍فیصد زیادہ ہے۔
EPAPER
Updated: October 26, 2025, 6:53 PM IST | New Delhi
ایس آئی اے ایم : دوسری سہ ماہی کے دوران مسافر کاروں کی برآمدات بڑھ کر۲۲۹۲۸۱؍ یونٹس تک پہنچ گئیں، جو کہ گزشتہ سال کے۲۰۵۰۹۱؍ یونٹس کے مقابلے میں ۱۲؍فیصد زیادہ ہے۔
رواں مالی سال (اپریل تا ستمبر) کی پہلی ششماہی میں ہندوستان سے مسافر گاڑیوں کی برآمدات۱۸؍ فیصد بڑھ کر۴۴۵۸۸۴؍ یونٹس ہوگئیں، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں۳۷۶۶۷۹؍ یونٹس تھیں۔ ماروتی سوزوکی نے اس سیگمنٹ میں ۲؍لاکھ سے زیادہ گاڑیاں برآمد کیں۔اس مدت کے دوران مسافر کاروں کی برآمدات بڑھ کر۲۲۹۲۸۱؍ یونٹس تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے۲۰۵۰۹۱؍ یونٹس کے مقابلے میں ۱۲؍ فیصد زیادہ ہے۔
یوٹیلیٹی گاڑیوں (یو ویز)کی برآمدات میں بھی ۲۱۱۳۷۳؍ یونٹس کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں۲۶؍ فیصد زیادہ ہے۔اس کے علاوہ وین کی ایکسپورٹ بھی بڑھ کر۵۲۳۰؍ یونٹس تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ۵ء۳۶؍ فیصد زیادہ ہے۔ایس آئی اے ایم کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستانی آٹو انڈسٹری کی برآمدات مسلسل مضبوط ہو رہی ہیں اور عالمی منڈیوں میں ہندوستانی گاڑیوں کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ماروتی سوزوکی نے اس مدت کے دوران ۲۰۵۷۶۳؍ یونٹس برآمد کیے، جو گزشتہ سال ۱۴۷۰۶۳؍ یونٹس سے ۴۰؍فیصد زیادہ ہے۔ ہنڈائی موٹر انڈیا نے۹۹۵۴۰؍ یونٹس برآمد کیے، جو کہ سال بہ سال ۱۷؍ فیصد زیادہ ہے جبکہ نسان موٹر انڈیا نے۳۷۶۰۵؍ یونٹس برآمد کیے، جو پچھلے سال کے۳۳۰۵۹؍ یونٹس سے زیادہ ہیں۔
دیگر کمپنیوں میں، فوکس ویگن انڈیا نے۲۸۰۱۱؍ یونٹس، ٹویوٹا کرلوسکر موٹر نے۱۸۸۸۰؍ یونٹس، کیا انڈیا نے۱۳۶۶۶؍یونٹس اور ہونڈا کارس انڈیا نے ۱۳۲۴۳؍ یونٹس برآمد کیے۔ سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز (ایس آئی اے ایم ) نے کہا کہ یہ اضافہ بنیادی طور پر عالمی منڈیوں میں مستحکم مانگ، خاص طور پر مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ میں مضبوط کارکردگی کی وجہ سے ہوا۔
یہ بھی پڑھئے:امریکی ٹیرف کے باوجود ہندوستان کی معیشت مضبوط ہے: آئی ایم ایف
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی کار ساز اپنی برآمدی منڈیوں کو متنوع بنا رہے ہیں۔ پہلے ۶؍ مہینوں میں۲۴؍ ممالک کو برآمدات میں اضافہ ہوا، جبکہ اعلیٰ محصولات کی وجہ سے امریکہ کو برآمدات میں کمی آئی۔یہ ۲۴؍ممالک درج ذیل ہیں: کوریا، متحدہ عرب امارات، جرمنی، ٹوگو، مصر، ویت نام، عراق، میکسیکو، روس، کینیا، نائیجیریا، کنیڈا، پولینڈ، سری لنکا، عمان، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، برازیل، بلجیم، اٹلی اور تنزانیہ۔