Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہند نژاد امریکی انجینئر اشوک ایلوسوامی ٹیسلا کے روبوٹ پروجیکٹ کے سربراہ نامزد

Updated: June 09, 2025, 10:23 PM IST | Washington

ہند نژاد امریکی انجینئر اشوک ایلوسوامی ٹیسلا کے روبوٹ پروجیکٹ کے سربراہ نامزد کیا گیا ہے، اب وہ میلان کوواک کی جگہ ٹیسلا کے ’’آپٹیمس روبوٹ پروگرام‘‘کے سربراہ بننے جا رہے ہیں۔

Indian-origin engineer Ashok Eluswamy. Photo: INN
ہند نژاد انجینئر اشوک ایلوسوامی۔ تصویر: آئی این این

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، ٹیسلا ان کارپوریشن کے آپٹیمس پروگرام کے سربراہ میلان کوواک کے روانہ ہونے کے بعد، ہند نژاد انجینئر اشوک ایلوسوامی یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے والے ہیں۔  جمعے کے روز کوواک نے سوشل میڈیا پر اپنے انخلا کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ’’زندگى كا مشكل ترين فيصلہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے ایکس پر اس کی وجہ اہل خانہ سے دوری کو قرار دیا، اور کمپنی میں گزارے اپنے وقت کو یاد کیا، اور ساتھ ہی مسک اور ٹیسلا کو اپنی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ کوواک نے اپنے جذباتی پوسٹ میں اشوک ایلوسوامی اور ایک دیگر ٹیسلا ملازم سری ہری سمپت کمار کی بھی تعریف کی، جنہوں نے کئی سالوں میں زبردست تعاون کیا۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک بھی کوواک اور ایلوسوامی کی تعریف میں پیچھے نہیں رہے۔ اپنے پوسٹ میں انہوں نے دونوں کو کمپنی کی مصنوعی ذہانت کی کارروائیوں سے وابستہ ’’اہم افراد‘‘ قرار دیا جو ابتداء سے یہاں موجود رہے ہیں۔ کواک کے جانے کے بعداب یہ ذمہ داری اشوک سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: مسک اور بسینٹ کے درمیان ہاتھا پائی، ٹرمپ نے مسک کو منشیات کا عادی قرار دیا

سان فرانسسکو میں مقیم اشوک نے ۲۰۱۹ء سے ٹیسلا کی آٹوپائلٹ سافٹ ویئر ڈائریکٹر کے طور پر اپنی ساکھ قائم کی۔ وہ ۲۰۱۴ءمیں ایلون مسک کی قیادت والی کمپنی کی مصنوعی ذہانت/آٹوپائلٹ ٹیم میں شامل ہونے والے پہلے انجینئر تھے۔  گزشتہ سال، اشوک نے ارب پتی ٹیک باس ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’’ٹیسلا میں مصنوعی ذہانت اور خود مختاری کا اہم محرک‘‘ قرار دیا۔
مسک نے یہ بھی اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’’ ہند  نژاد انجینئر کے بغیر ٹیسلا، دیگر کار کمپنی کی طرح محض ایک اور کار کمپنی ہوتی ۔‘‘ روبوٹکس انجینئر کی ٹیم میں شمولیت کے باعث، ٹیسلا نے ۲۰۱۵ءمیں دنیا کا پہلا آٹوپائلٹ سسٹم متعارف کرایا۔ مسک نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اشوک دراصل پہلے شخص تھے جن کا انہوں نے انٹرویو لیا تھا۔  ان کے پروفائل کے مطابق، ہند نژاد ٹیسلا ملازم نے کارنیگی میلن یونیورسٹی سے روبوٹک سسٹمز ڈویلپمنٹ میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ اس سے قبل، انہوں نے چنائی کے گنڈی کالج آف انجینئرنگ سے الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن میں بیچلر آف انجینئرنگ کیا۔  ٹیسلا میں شامل ہونے سے پہلے، وہ گریٹر چنائی ایریا میں ویبکووہیکل کنٹرول سسٹمز میں سافٹ ویئر انجینئر تھے۔ اس کے بعد وہ آٹھ ماہ تک ووکس ویگن الیکٹرانک ریسرچ لیب میں ریسرچ انٹرن کے طور پر شامل ہوئے۔  بالآخر ۲۰۱۴ء میں ٹیسلا کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کرتے ہوئے، انہوں نے سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر اپنے عروج کا سفر شروع کیا، پھر سینئر سافٹ ویئر انجینئر کے عہدے تک پہنچے۔ ۲۰۱۷ءمیں وہ سینئر اسٹاف سافٹ ویئر انجینئر بنے، اور ۲۰۱۹ء میں ٹیسلا آٹوپائلٹ سافٹ ویئر ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ گزشتہ سال اشوک کو ایک بار پھر ترقی دے کراے آئی سافٹ ویئر ٹیم کا نائب صدر بنا دیا گیا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK