Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہند نژاد امریکی فیضان زکی نے ۲۰۲۵ء’’اسکریپس نیشنل اسپیلنگ بی‘‘ مقابلہ جیت لیا

Updated: May 30, 2025, 10:04 PM IST | Washington

ہند نژاد امریکی فیضان زکی نے ۲۰۲۵ء’’اسکریپس نیشنل اسپیلنگ بی‘‘ مقابلہ جیت لیا، ٹکساس کے ۱۳؍ زکی نے eclaircissementکو صحیح طریقے سے ہجے کرکے اس مقابلے میں فتح حاصل کی۔

Faizan Zaki receiving the trophy after the victory. Photo: X
فیضان زکی فتح کے بعد ٹرافی حاصل کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

ہند نژاد امریکی فیضان زکی نے ۲۰۲۵ء’’اسکریپس نیشنل اسپیلنگ بی‘‘ مقابلہ جیت لیا، ٹکساس کے ۱۳؍ زکی نے eclaircissementکو صحیح طریقے سے ہجے کرکے اس مقابلے میں فتح حاصل کی۔انہوں نے سروادنیہ کدم کو شکست دے کر یہ خطاب حاصل کیا۔سی ایم رائس مڈل اسکول کا ساتویں جماعت کا یہ طالب علم۲۰۲۴ء میں ایک اور ہند نژادامریکی بروہت سوما کے ہاتھوں دوسرے نمبر پر رہا تھا۔ یہ فیضان کا اسکریپس نیشنل اسپیلنگ بی میں شرکت کا چوتھا  موقع تھا۔ فیضان نے یہ مایاناز خطاب۲۱؍ ویں راؤنڈ میں حاصل کیا، جب اس نے لفظ’’eclaircissement‘‘کا صحیح ہجے کیا، جس کا مطلب ہے ’’کسی مبہم چیز کی وضاحت، روشن خیالی۔‘‘ جمعرات کی رات، اس نے آٹھ دیگر ماہر ہجے کرنے والوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ خطاب جیت لیا۔

یہ بھی پڑھئے: دہلی: جے این یو طلبہ یونین کے دفتر میں ساورکر کی تصویر لگانے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا، طلبہ نے مخالفت کی

قومی چیمپئن شپ کا اختتام ایک حیرت انگیز موڑ کے ساتھ ہوا۔ فیضان کے پاس اس سال کے مقابلے کو جیتنے کا ایک موقع۱۸؍ ویں راؤنڈ میں بھی تھا، جب دو دیگر فائنلسٹس نے غلطیاں کیں۔ لیکن فیضان نے صحیح جواب دینے کی جلد بازی میں غلط تلفظ ادا کردیا۔اسے فوراً اپنی غلطی کا احساس ہو گیا، لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ جیتنے والے لفظ کا ہجے کرتے ہی فیضان خوشی سے اسٹیج پر گر گیا۔ اس نے کہا، ’’مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کہوں۔ میں واقعی بہت خوش ہوں۔‘‘ اس کےبعد منتظمین نے فیضان کے والدین اور دادا، دادی کو مبارکباد دی جو حیدرآباد میں اپنے گھر سے یہ مقابلہ دیکھ رہے تھے۔
ای ڈبلیو اسکریپس کمپنی کے صدر اور سی ای او ایڈم سمسن نے چیمپئن شپ ٹرافی پیش کی۔ساتھ ہی فیضان کے عزم کی بھی تعریف کی۔واضح رہے کہ اس مقابلے کا انعقاد ۱۹۲۵ء سے ہوتا آرہا ہے، واشنگٹن ڈی سی میں منعقد اس کے پہلے مقابلے میں محض ۹؍ بچوں نے شرکت کی تھی۔جبکہ امسال کل ۲۰۰؍ بچوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھئے: کیرالا: ریاضی کے ٹیچر عبدالملک گزشتہ ۲۲؍ سال سے دریا میں تیر کر اسکول جاتے ہیں

فیضان اسپیلنگ بی کی تاریخ میں صرف پانچواں مقابلہ باز ہے جس نے ایک سال قبل دوسرا مقام حاصل کرنے کے بعد یہ خطاب جیتا ہے۔ اس نے۲۰۲۳ء میں۲۱؍ ویں اور۲۰۱۹ء میں۲۷۰؍ واں مقام حاصل کیا تھا۔ فیضان کو اول انعام کےطور ۵۰؍ ہزار ڈالر( تقریباً ۴۲؍ لاکھ روپئے) ، ایک تمغہ اور ایک ٹرافی دی  جائے گی۔ اس کے علاوہ اسپیلنگ بی کے ڈکشنری پارٹنر میریم ویبسٹر سے ۲۵۰۰؍ ڈالر( تقریباً ۲؍ لاکھ ۱۴؍ ہزار روپئے) کا انعام اور ایک ریفرنس لائبریری بھی ملے گی۔اس مقابلے میں دوسرے مقام پر رہنے والی ویسالیا، کیلیفورنیا کی سرودنیہ کدم کو۲۵؍ ہزار ڈالر ملیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK