• Mon, 15 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی بیوٹی برانڈ نائیکا نے برطانیہ میں پہلی شاخ کھولی

Updated: September 15, 2025, 11:48 AM IST | Agency | Mumbai

ہندوستان کے مشہور بیوٹی اور لائف اسٹائل برانڈنائیکا نے ملک میں خوبصورتی کے میدان میں حیرت انگیز شہرت حاصل کی ہے، اب اس برانڈ نے برطانیہ میں اپنی پہلی برانچ کھول کر عالمی برانڈ بننے کی طرف قدم بڑھایا ہے۔

Beauty brand Nike`s London showroom. Photo: INN
بیوٹی برانڈ نائیکا کا لندن کا شوروم۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے مشہور بیوٹی اور لائف اسٹائل برانڈنائیکا نے ملک میں خوبصورتی کے میدان میں حیرت انگیز شہرت حاصل کی ہے، اب اس برانڈ نے برطانیہ میں اپنی پہلی برانچ کھول کر عالمی برانڈ بننے کی طرف قدم بڑھایا ہے۔ نائیکا نے لندن میں  اپنی نئی شاخ کا آغاز کیا۔ یہ شاید پہلا موقع ہے جب کسی ہندوستانی بیوٹی برانڈ نے برطانیہ میں اپنی برانچ کھولی ہے۔
 نائیکا نے’نسا‘ نامی اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے جی سی سی مارکیٹ تک اپنی رسائی کو بڑھایا ہے۔ ہاؤس آف نائیکا آج ہندوستان کا مقامی طور پر تیار کیا جانے والا دوسرا سب سے بڑا بیوٹی برانڈ ہے جس میں مشہور مصنوعات کی ایک وسیع رینج ہے جیسے نائیکا کاسمیٹکس، کے بیوٹی ، کے ڈاٹ، نائیکا وانڈرلسٹ، نائیکا پرفیومری، ارتھ ردم اور نائیکا کلیکشن۔ کمپنی کے پاس۳۲۰۰؍ کروڑ روپے کی گروس مارکیٹ ویلیو بھی ہے۔
 ’’کے بیوٹی‘‘   ۲۰۱۹ء میں شروع کی گئی تھی جس کی مشترکہ بنیاد مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے رکھی تھی۔ یہ میک اپ بنانے کے جذبے کے ساتھ شروع کیا گیا تھا جو جلد کی ہر طرح سے حفاظت کرتا ہے۔ آج ’کے بیوٹی‘ ملک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بیوٹی پروڈکٹس کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس کے کل ۱ء۵؍ ملین صارفین ہیں اور اس کی تمام مصنوعات ملک بھر میں ۷۰۰؍ پریمیم سیلز اسٹورس پر دستیاب ہیں۔ نسا کے پانچ سرفہرست برانڈز کے ساتھ جی سی سی میں توسیع کرنے کے بعد’کے بیوٹی‘  اب عالمی صارفین پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK