Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ہندوستانی تارکین وطن جرمنی اور ہندوستان کے درمیان ایک مضبوط پل ‘‘

Updated: April 23, 2026, 12:43 PM IST | Agency | Berlin

اپنے سہ روزہ دورۂ جرمنی کے پہلے دن وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب ، ہندوستان کے وژن کو عالمی سطح پر فروغ دینے پر زور۔

Defence Minister Rajnath Singh Addresses Indian Diaspora In Berlin.Photo:PTI
برلن میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہندوستانی تارکین وطن سے خطاب کرتےہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی
جرمنی میں مقیم تقریباً۳؍ لاکھ ہندوستانی تارکین وطن کو دونوں ممالک کے درمیان سب سے مضبوط پل بتاتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ انہوں نے تجارت، ٹیکنالوجی، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور فنون جیسے مختلف شعبوں میں اہم شراکت کی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ اپنے ورثے سے جڑے رہتے ہوئے ہندوستان-جرمنی شراکت کو مضبوط بنانے میں اپنا تعاون جاری رکھیں۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے سہ رو زہ دورۂ جرمنی کے پہلے دن ہندوستانی تارکین وطن سے بات چیت کی۔
 
 
وزارت دفاع نے بدھ کو کہا کہ وزیر دفاع نے جرمنی میں موجود ہندوستانیوں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کے وژن کو عالمی سطح پر فروغ دیں اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط کریں۔سنگھ نے کہا کہ ۲۰۲۶ء میں جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات کے۷۵؍سال مکمل ہو رہے ہیں، جو اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی ہیں۔ 
 
 
انہوں نے ہندوستانی تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ اپنے ورثے سے جڑے رہتے ہوئے ہندوستان-جرمنی شراکت کو مضبوط بنانے میں اپنا تعاون جاری رکھیں۔ انہوں نے دنیا کے مختلف حصوں میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ ملک کی وابستگی کا اعادہ کیا، انہیں حکومت کی مسلسل حمایت اور تحفظ کا یقین دلایا۔ ہندوستان کی تیز رفتار اقتصادی ترقی اور تکنیکی ترقی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئےوزیر دفاع نے انفراسٹرکچر، اسٹارٹ اپ، خلائی اور ڈیجیٹل اختراع میں پیش رفت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ خود کفیل  کے وژن کا مقصد گھریلو صلاحیتوں کو مضبوط کرنا، مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا اور درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔ بات چیت کو ایک خاص لمحہ قرار دیتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ان کا اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال ہندوستان-جرمنی کی مضبوط اور بڑھتی ہوئی شراکت کی علامت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK