آربی آئی کے جون کے بلیٹن کے مضمون کے مطابق ہندوستان میں صنعتی اور خدمت کے شعبوں میں لچکدار اقتصادی سرگرمیاں ہیں۔
EPAPER
Updated: June 26, 2025, 11:13 AM IST | Agency | Mumbai
آربی آئی کے جون کے بلیٹن کے مضمون کے مطابق ہندوستان میں صنعتی اور خدمت کے شعبوں میں لچکدار اقتصادی سرگرمیاں ہیں۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے جون کے بلیٹن میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت ابتری کی حالت میں ہے، تجارتی پالیسی کی غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافے کے دُہرے صدمے سے دوچار ہے۔
عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان، مختلف ہائی فریکوئنسی اشارے ہندوستان میں صنعتی اور خدمت کے شعبوں میں لچکدار اقتصادی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ یہ بات ریزرو بینک کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بلیٹن میں کہی گئی ہے۔ آر بی آئی کے جون کے بلیٹن میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ تجارتی پالیسی کی غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافے کے دُہرے صدمے سے نمٹتے ہوئے عالمی معیشت ابتری کی حالت میں ہے اور ہندوستان میں خدمات کے شعبے لچک ہے۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ زراعت نے ۲۵۔۲۰۲۴ء کے دوران زیادہ تر بڑی فصلوں کی پیداوار میں وسیع بنیاد پر اضافہ دیکھاگیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی قیمت کی صورتحال بھی سازگار ہے، اور بنیادی افراط زر مئی میں مسلسل چوتھے ماہ ہدف سے کم رہا۔اسٹیٹ آف دی اکنامی کے مضمون میں کہا گیا ہے کہ سود کی شرح میں کمی کے فوائد کو مؤثر طریقے سے قرض کی منڈی تک پہنچانے کے لیے مالی حالات بھی سازگار ہیں۔ مرکزی بینک نے کہا کہ بلیٹن آرٹیکل میں بیان کردہ خیالات مصنفین کے ہیں اور ریزرو بینک آف انڈیا کے خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔
آر بی آئی کا بڑا قدم! ریپو اور سہ فریقی ریپو مارکیٹ میں تبدیلیوں کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان
ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی ) نے بینکوں کے درمیان ہونے والے لین دین کال منی مارکیٹ اور ریپو اور سہ فریقی ریپو(ٹی آر ای پی) مارکیٹ کے ٹریڈنگ کے وقت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ مرکزی بینک کی جانب سے تشکیل دیئے جانے والے `تجارت اور تصفیہ کے اوقات کے جامع جائزہ پر ورکنگ گروپ کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
اب یکم جولائی۲۰۲۵ء سے انٹربینک کال منی مارکیٹ کا وقت شام۷؍ بجے تک بڑھا دیا جائے گا جو فی الحال شام۵؍ بجے تک ہے۔ اس تبدیلی کے بعد اب یہ بازار صبح۹؍ بجے سے شام۷؍ بجے تک کھلا رہے گا۔ اس کے علاوہ ریپو اور سہ فریقی ریپو مارکیٹس کے تجارتی وقت کو یکم اگست۲۰۲۵ء سے شام ۴؍ بجے تک بڑھا دیا جائے گا۔ یہ مارکیٹس اب صبح ۹؍ بجے سے شام ۴؍بجے تک کھلے رہیں گے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق سرکاری بونڈ مارکیٹ، فارین ایکسچینج مارکیٹ اور شرح سود پر مبنی ڈیریویٹو مارکیٹ کے ٹریڈنگ کے وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایک ورکنگ گروپ نے مارکیٹ کو مزید بہتر بنانے، صحیح قیمت (قیمت کی دریافت) کو طے کرنے اور لیکویڈیٹی کی ضروریات کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کے لیے کچھ سفارشات کی ہیں۔ سرکلر میں یہ بھی کہا گیا کہ ورکنگ گروپ کی باقی سفارشات پر غور کیا جا رہا ہے اور ان پر بعد میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ فروری میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی ) نے۹؍ رکنی ورکنگ گروپ تشکیل دیا، جس کا مقصد مالیاتی منڈیوں میں تجارت اور تصفیہ کے وقت کا جامع جائزہ لینا ہے۔