ہند نژاد آفتاب پوریوال سنسیناٹی کے میئر منتخب ہوگئے ہیں ، ہندوستان کے صوبے پنجاب سے تعلق رکھنے والے آفتاب پوریوال نے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وانس کے سوتیلے بھائی کو شکست دی۔
EPAPER
Updated: November 05, 2025, 5:02 PM IST | Washington
ہند نژاد آفتاب پوریوال سنسیناٹی کے میئر منتخب ہوگئے ہیں ، ہندوستان کے صوبے پنجاب سے تعلق رکھنے والے آفتاب پوریوال نے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وانس کے سوتیلے بھائی کو شکست دی۔
ڈیموکریٹ افتاب پوریوال نے منگل کو سسناتی کے میئر کے طور پر دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کی ، انہوں کوری بوومن کو شکست دی، جو نائب صدر جے ڈی وانس کے سوتیلے بھائی ہیں۔ وکیل سے سیاست دان بننے والے آفتاب ہندنژاد دوسری نسل کے تارک وطن ہیں جنہوں نے۲۰۲۲ء میں سنسیناٹی کے پہلے ایشیائی نژاد امریکی میئر کے طور پر تاریخ رقم کی تھی۔آفتاب پوریوال پہلی بار ۲۰۲۱ء میں میئر منتخب ہوئے تھے اور بعد میں مئی میں آل پارٹی میونسپل پرائمری میں۸۰؍ فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔حالانکہ یہ عہدہ سرکاری طور پر غیر جماعتی ہے، لیکن ان کی جماعتی ترجیح ڈیموکریٹک پارٹی ہے۔ سنسیناٹی کے میئر ایک امریکی وکیل اور سیاست دان ہیں جو جنوری ۲۰۲۲ء سے اس عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اس عہدے پر منتخب ہونے والے پہلے ایشیائی امریکی تھے اور بدھ کو انہوں نے دوسری مدت کے لیے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے: نیو یارک انتخابات: تقریر میں ممدانی نے جواہر لال نہرو کے تاریخی الفاظ دہرائے
پوریوال کی پیدائش اوہائیو میں تارک وطن والدین کے ہاں ہوئی اور انہوں نے اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے ایک اداکار کے طور پر بھی مختصرمدت کیلئےقسمت آزمائی کی اور کی آزاد فلم،’’بلو کار‘‘ میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا۔ ان کے والد دیویندر سنگھ پوریوال ہندوستان کے پنجاب صوبے سے امریکہ منتقل ہوئے تھے جبکہ ان کی والدہ ڈرینکو تبت سے تعلق رکھنے والی مہاجر تھیں۔پوریوال نے اپنے کیریئر کا آغاز وائٹ اینڈ کیس کے وکیل کے طور پر ۲۰۰۸ء میں یونیورسٹی آف سنسیناٹی کالج آف لا سے جیورس ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کیا۔ انہوں نے متحدہ امریکہ کے محکمہ انصاف میں بطور اسپیشل اسسٹنٹ یو ایس اٹارنی شامل ہونے سے پہلے اینٹی ٹرسٹ مقدمات پر کئی سال کام کیا۔ سیاسی کیریئر شروع کرنے سے پہلے وہ پروکٹر اینڈ گیمبل کے لیے قانونی مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں کئی ہزار ہندوستانی نژاد ڈرائیور انگریزی نہ بولنے کی وجہ سے بے روزگار!
میئردفتر کی ویب سائٹ کے مطابق، ان کی پرورش جنوب مغربی اوہائیو میں پہلی نسل کے امریکیوں کی اولاد کے طور پر ہوئی۔انہوں نے سنسیناٹی کے پہلے ہند نژاد امریکی میئر کے طور پر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے مساوی معاشی ترقی، نیز عوامی حفاظت، سستی رہائش، اور ماحولیات میں جامع اصلاحات اور بہتری کو بھی اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔‘‘