ہندوستانی پاسپورٹ ۲۰۲۶ء کی عالمی درجہ بندی میں پانچ درجے بڑھ گیا ہے۔ اب ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو۵۵؍ ممالک تک ویزا فری، ویزا آن ارائیول یا ای ٹی اے تک رسائی ہوگی۔بدھ کو جاری کردہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں ہندوستان ۸۰؍ ویں نمبر پر ہے۔
EPAPER
Updated: January 14, 2026, 8:06 PM IST | New Delhi
ہندوستانی پاسپورٹ ۲۰۲۶ء کی عالمی درجہ بندی میں پانچ درجے بڑھ گیا ہے۔ اب ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو۵۵؍ ممالک تک ویزا فری، ویزا آن ارائیول یا ای ٹی اے تک رسائی ہوگی۔بدھ کو جاری کردہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں ہندوستان ۸۰؍ ویں نمبر پر ہے۔
ہندوستانی پاسپورٹ ۲۰۲۶ء کی عالمی درجہ بندی میں پانچ درجے بڑھ گیا ہے۔ اب ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو۵۵؍ ممالک تک ویزا فری، ویزا آن ارائیول یا ای ٹی اے تک رسائی ہوگی۔بدھ کو جاری کردہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں ہندوستان ۸۰؍ ویں نمبر پر ہے، ہندوستان نے اس درجہ بندی کو الجیریا اور نائیجر یاکے ساتھ بانٹا ہے۔
سنگاپور اس فہرست میں ٹاپ پر ہے، جس کے پاسپورٹ سے۱۹۲؍ ممالک میں بغیر ویزا سفر کی اجازت ہے۔ جاپان دوسرے نمبرپر ہے جہاں ۱۸۸؍ ممالک میں بغیر ویزا سفر کی اجازت ہے اور جنوبی کوریا کے پاس بھی تقریباً اتنی ہی تعداد ہے۔ یہ واضح طور پر کسی ملک کی معاشی طاقت اور سفر کی آزادی کے باہمی ربط کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:۷؍اننگز میں ۵۷۸؍رن، نیوزی لینڈ کیخلاف گل کی شاندار کارکردگی
ہندوستانی مسافر جنوب مشرقی ایشیا، افریقہ، کیریبین، اور کچھ جزیرے والے ممالک کا ویزا فری سفر کر سکتے ہیں تاہم، یورپ، برطانیہ، امریکہ،کنیڈا اور مشرقی ایشیا کے بہت سے ممالک کے سفر کے لیے پہلے سے ویزے کی ضرورت ہے۔اس فہرست میں ٹاپ ۱۰؍مقامات پر زیادہ تر یورپی ممالک کے پاسپورٹ ہیں جن کے شہری۱۸۰؍ سے زائد ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔اس فہرست میں افغانستان کا پاسپورٹ سب سے کمزور ہے جس کے شہری صرف ۲۴؍ ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔امریکہ ایک مختصر وقفے کے بعد دوبارہ ٹاپ۱۰؍ میں شامل ہو گیا ہے، حالانکہ امریکہ اور برطانیہ دونوں کے پاسپورٹ کی خصوصیات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بی ٹی ایس نے ورلڈ ٹور کا اعلان کیا۔ کیا ہندوستان کا انتظار آخرکار ختم ہوگا؟
ڈاکٹر کرسچن ایچ کیلن، ہینلے اینڈ پارٹنرز کے چیئرمین اور ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے خالق نے کہا کہ گزشتہ ۲۰؍برسوں میں سفری رسائی میں اضافہ ہوا ہے، لیکن تمام ممالک کو یکساں طور پر فائدہ نہیں پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاسپورٹ کی مضبوطی لوگوں کے مواقع، سلامتی اور اقتصادی شراکت کا تعین کرتی ہے اور اس سے مضبوط اور مستحکم ممالک سب سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ڈنمارک، لکسمبرگ، اسپین، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ ۱۸۶؍ ممالک تک سفری رسائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے بعد ۱۰؍ یورپی ممالک ہیں، جو چوتھے نمبر پر ہیں۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے گزشتہ ۲۰؍برسوں میں سب سے تیزی سے ترقی کی ہے۔۲۰۰۶ء کے بعد سے، متحدہ عرب امارات نے۱۴۹؍ نئے ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کا اضافہ کیا ہے، جس سے یہ پانچواں اعلیٰ ترین ملک بن گیا ہے۔چین ۵۹؍ ویں نمبر پر ہے جس کے شہری۸۱؍ ممالک کا بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔