Inquilab Logo Happiest Places to Work

عالمی سطح پر مثبت رحجانات کے باعث ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی: تجزیہ کار

Updated: April 12, 2026, 4:25 PM IST | Mumbai

ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ مسلسل چھ ہفتوں کی گراوٹ کے بعد گزشتہ ہفتے مثبت سطح پر بند ہونے میں کامیاب رہی۔ اس کی وجہ عالمی منڈیوں سے ملنے والی حمایت تھی، یہ معلومات تجزیہ کاروں کی جانب سے دی گئی ہیں۔

Share Market.Photo:INN
شیئر بازٓار۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ مسلسل چھ ہفتوں کی گراوٹ کے بعد گزشتہ ہفتے مثبت سطح پر بند ہونے میں کامیاب رہی۔ اس کی وجہ عالمی منڈیوں سے ملنے والی حمایت تھی، یہ معلومات تجزیہ کاروں کی جانب سے دی گئی ہیں۔ مارکیٹ کے جذبات میں بہتری کی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی ہے۔
ریلائگیئر بروکنگ لمیٹڈ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ    ریسرچ  کے اجیت مشرا نے کہاکہ ’’ملکی معیشت کی مستحکم بنیاد نے اس ریلی کو مزید مضبوط بنایا، جس سے وسیع تر مارکیٹس نے بینچ مارک سے بہتر کارکردگی دکھائی۔ ہفتے کے وسط میں آنے والی تیز ی اور اس کے بعد ہونے والی منافع خوری کے باوجود، گزشتہ ہفتے انڈیکسز میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا۔‘‘
 نِفٹی اور سینسیکس میں تقریباً ۶؍ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب بالترتیب ۶۰ء۲۴۰۵۰؍ اور۲۵ء۷۷۵۵۰؍  پر بند ہوئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، گزشتہ ہفتے عالمی حالات ایک اہم عامل رہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی سے رسک لینے کے رجحان میں بہتری آئی، اگرچہ اس حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار رہی۔ دوسری جانب خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آ کر ۱۰۰؍ ڈالر سے نیچے آنے سے ملکی خدشات میں کمی آئی اور مارکیٹ کی تیزی کو سہارا ملا۔

یہ بھی پڑھئے:جب آشا بھوسلے اوربریٹ لی کی جوڑی نے کرکٹ اور موسیقی کے شائقین کو مسحور کر دیا تھا


 ملکی محاذ پر، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے ریپو ریٹ کو۲۵ء۵؍ فیصد پر برقرار رکھا اور ترقی کی حمایت اور مہنگائی کے خطرات کے درمیان توازن قائم کرتے ہوئے غیر جانبدار مؤقف اختیار کیا۔ مرکزی بینک نے مالی سال ۲۰۲۶ءکے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کو بڑھا کر۶ء۷؍  فیصد کر دیا ہے  جبکہ مالی سال ۲۰۲۷ء کے لیے۹ء۶؍ فیصد ترقی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ توانائی کی بلند قیمتوں اور ممکنہ موسمی رکاوٹوں کے خطرات کو دیکھتے ہوئے مرکزی بینک نے مالی سال ۲۰۲۷ء کے لیے مہنگائی کا اندازہ بڑھا کر ۶ء۴؍ فیصد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کیا ’’رامائن‘‘ کے فلمسازوں نے فلم میں واقعی اصلی سونا استعمال کیا ہے؟


 مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی اشاروں، خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرگرمی کے باعث مجموعی مارکیٹ جذبات متوازن مگر محتاط رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گراوٹ نسبتاً محدود دکھائی دیتی ہے، لیکن تیزی کی رفتار بھی محدود ہے، جو ایک غیر یقینی اور کمزور معاشی بحالی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔اقتصادی اشاریوں میں نرمی کے آثار دیکھے گئے ہیں، مارچ میں سروسز پی ایم آئی  ۵ء۵۷؍تک اور مجموعی پی ایم آئی ۰ء۵۷؍ تک گر گیا۔ تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی ادارے مثبت رویہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ورلڈ بینک نے مضبوط ملکی طلب اور ساختی عوامل کی مدد سے ہندوستان  کے ترقیاتی منظرنامے کو بہتر قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK