Inquilab Logo Happiest Places to Work

پانچ روزکی مسلسل گراوٹ کے بعد ہندوستانی شیئر بازار میں زبردست اُچھال

Updated: July 27, 2026, 7:05 PM IST | Mumbai

امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی حملوں میں عارضی وقفے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد ہفتے کے پہلے کاروباری دن ہندوستانی شیئر بازار زبردست تیزی کے ساتھ سبز نشان پر بند ہوا۔

Share Market.Photo:INN
شیئر بازٓار۔ تصویر:آئی این این

امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی حملوں میں عارضی وقفے اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کو ہندوستانی  شیئر بازار زبردست تیزی کے ساتھ سبز نشان پر بند ہوا۔ مسلسل پانچ تجارتی سیشنز کی گراوٹ کے بعد سرمایہ کاروں کو بڑی راحت ملی جبکہ  سینسیکس  اور  نفٹی  ۵۰؍ میں تقریباً ایک فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’حالات کیسے بھی ہوں، میں پُرسکون رہنے کی کوشش کرتی ہوں‘‘


 کاروبار کے اختتام پر ۳۰؍ حصص پر مشتمل بی ایس ای سینسیکس۰۱ء۷۷۶؍  پوائنٹس یا۰۲ء۱؍ فیصد اضافے کے ساتھ ۷۸ء۷۶۸۳۵؍ پر بند ہوا  جبکہ  این ایس ای نفٹی۵۰؍۵۰ء۲۲۸؍ پوائنٹس یا ۹۶ء۰؍ فیصد بڑھ کر۹۵ء۲۳۹۹۵؍ کی سطح پر پہنچ گیا۔ وسیع تر مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔  نفٹی مڈ کیپ ۱۰۰؍ انڈیکس میں ۱۱ء۱؍ فیصد جبکہ  نفٹی اسمال کیپ ۱۰۰؍ انڈیکس میں ۳۱ء۱؍ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 مارکیٹ تجزیے کے مطابق  نفٹی آئی ٹی، میڈیا اور ریئلٹی  سیکٹرز نے سب سے بہتر کارکردگی دکھائی  جبکہ  آئل اینڈ گیس  سیکٹر نسبتاً کمزور رہا۔ دوسری جانب  ریئلیٹی، فارما اور میٹل شعبوں نے مسلسل تین دن کی گراوٹ کا سلسلہ توڑتے ہوئے مضبوط واپسی کی۔
سرمایہ کاروں کو ایک ہی دن میں ۵؍ لاکھ کروڑ روپے کا فائدہ
بی ایس ای میں درج کمپنیوں کی مجموعی  مارکیٹ کیپٹلائزیشن  گزشتہ سیشن کے تقریباً۴۷۶؍  لاکھ کروڑ روپے  سے بڑھ کر۴۸۱؍ لاکھ کروڑ روپے  ہو گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کی دولت میں ایک ہی دن میں تقریباً ۵؍ لاکھ کروڑ روپے  کا اضافہ ہوا۔
تیزی کی بڑی وجہ کیا رہی؟
مارکیٹ ماہرین کے مطابق مغربی ایشیا میں کشیدگی میں وقتی کمی کے باعث خام تیل کی قیمتیں گرنے سے درآمدی لاگت اور مہنگائی بڑھنے کے خدشات کم ہوئے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں تیز گراوٹ اور طویل مدتی بانڈ ییلڈ میں کمی نے اس امید کو بھی تقویت دی ہے کہ موجودہ صورتحال کا پائیدار حل نکل سکتا ہے۔ مارکیٹ میں  لانگ اَن وائنڈنگ  کے آثار بھی دیکھے گئے، جو سرمایہ کاروں کے بہتر ہوتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ہند امریکہ تجارتی معاہدہ کی جلد تکمیل کی کوشش پھر تیز


اس ہفتے کن عوامل پر نظر رہے گی؟
 ماہرین کے مطابق اس ہفتے سرمایہ کاروں کی نظریں   امریکی فیڈرل ریزرو، بینک آف انگلینڈ اور بینک آف جاپان  کی مانیٹری پالیسی اجلاسوں پر مرکوز رہیں گی۔ توقع ہے کہ یہ مرکزی بینک فی الحال شرح سود کو موجودہ سطح پر برقرار رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سطح پر بھی حالات حوصلہ افزا ہیں۔ بہتر مانسون کی وجہ سے مہنگائی میں کمی کی امید بڑھ رہی ہے جبکہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے کارپوریٹ نتائج بھی توقع سے بہتر آئے ہیں، جس سے کاروباری سرگرمیوں اور مجموعی مارکیٹ کے بارے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK