• Mon, 23 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲؍ شکستوں کے بعد دہلی نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا

Updated: November 23, 2026, 1:37 PM IST | Agency | Indore

سید مشتاق علی ،دہلی نے۲۰؍اوور میں۲۳۲؍ رن کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد ہریانہ کو۱۸۹؍ رن تک محدود کردیا۔

The Delhi team`s performance was impressive. Photo: INN
دہلی کی ٹیم کی کارکردگی متاثر کن رہی۔ تصویر: آئی این این
مسلسل ۲؍ شکستوں کے بعد دہلی نے بالآخر جیت حاصل کرلی۔ وکٹ کیپر بلے باز تیجسوی داہیا کی۹۵؍ رن کی شاندار اننگز اور سویش شرما(۳۱؍ رن پر۳؍ وکٹ ) کی عمدہ گیند بازی کی بدولت دہلی نے اتوار کو سید مشتاق علی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ بی کے مقابلے میں ہریانہ کو ۴۳؍ رن سے شکست دے دی۔ تیجسوی داہیا کو ان کی بہترین اننگز کیلئے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ دہلی  نے۲۰؍اوور میں۶؍وکٹ پر۲۳۲؍ رن کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد ہریانہ کو۸؍ وکٹ پر۱۸۹؍ رن تک محدود کردیا۔ دہلی کی اننگز میں ابتدائی چار بلے بازوں نے اہم تعاون دیا۔ پریانش آریہ نے۴۰؍ گیندوں پر۴؍ چوکوں اور۳؍چھکوں کی مدد سے۶۲؍ رن بنائے، یش ڈھل نے۱۲؍ گیندوں پر۴؍چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ۲۷؍ رن کا تعاون دیا جبکہ نتیش رانا نے۲۰؍ گیندوں پر۵؍ چوکوں اور۲؍چھکوں کی مدد سے۳۷؍ رن بنائے۔
 
 
دہلی کی اننگز کو اصل رفتار تیجسوی داہیا نے دی جنہوں نے محض۳۶؍ گیندوں پر۶؍چوکوں اور۹؍ چھکوں کی مدد سے۹۵؍ رن کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ وہ اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ہریانہ کی جانب سے سمیت کمار اور انوج ٹھاکرال نے تین تین  وکٹ لئے ۔ہریانہ کی جانب سے سامنت جاکھڑ نے۳۳؍، سمیت کمار نے ناٹ آؤٹ۳۳؍ اور کپتان انکت کمار نے۳۲؍ رن بنائے۔ یش وردھن دلال نے۲۸؍ اور کنشک چوہان نے۲۲؍ رن کا تعاون دیا لیکن ۷۸؍ رن پر۵؍وکٹ گرنے کے بعد ٹیم واپسی نہیں کرسکی۔ دہلی کی جانب سے سویش کے۳؍وکٹوں کے علاوہ میانک یادو نے۲؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK