مشفق الرحیم اورحسن محمود دستیاب نہیں ہوں گے ، جبکہ جنوبی افریقہ کو اپنے کپتان ٹیمبا باؤما کی کمی محسوس ہوگی۔
EPAPER
Updated: November 23, 2026, 1:34 PM IST | Agency | Centurion
مشفق الرحیم اورحسن محمود دستیاب نہیں ہوں گے ، جبکہ جنوبی افریقہ کو اپنے کپتان ٹیمبا باؤما کی کمی محسوس ہوگی۔
سینچورین میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل بنگلہ دیش کے دو اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر ہیں۔ مشفق الرحیم گروئن (ران کے بالائی حصے) اور حسن محمود کہنی کی چوٹ کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ جنوبی افریقہ کو اپنے کپتان ٹیمبا باؤما کی کمی ضرور محسوس ہوگی لیکن اس کا مطلب ہے کہ بنگلہ دیش اپنے سب سے تجربہ کار کھلاڑی اور بہترین فارم میں چل رہے گیندباز کے بغیر میدان میں اترے گا۔ اس کے علاوہ پہلی اننگز میں۴۰۰؍ رن بنانے کے باوجود ۹؍ وکٹ سے شکست کے بعد اسے میزبان ٹیم کو ہرانے کیلئے نئی حکمت عملی تلاش کرنا ہوگی۔ جنوبی افریقہ کو باؤما کی چوٹ کے علاوہ کوئی خاص تشویش نہیں ہے۔ ٹیم نے بنگلہ دیش کے پہلی اننگز کے اسکور کا شاندار جواب دیتے ہوئے۱۵۷؍ رن کی برتری حاصل کی تھی۔ جنوبی افریقہ کی تاریخ میں یہ صرف تیسرا موقع تھا جب اس نے پہلی اننگز میں۴۰۰؍ رن دینے کے باوجود میچ جیتا۔
یہ بھی پڑھئے: چین میں کرسٹیانو رونالڈو کا ۷؍میٹر بلند دیوہیکل مجسمہ نصب، بڑے بھائی نے افتتاح کیا
نئے کھلاڑی مارکس ایکرمین نے اپنے کریئر کی پہلی سنچری بنا کر ٹیم کو سنبھالا جبکہ ریان ریکلٹن نے اپنی چوتھی سنچری اسکور کی اور کاگیسو رباڈا نے۷۲؍ رن بنائےجس سے ٹیم کا اسکور۵۵۰؍رن سے تجاوز کرگیا۔ رباڈا نے میچ میں مجموعی طور پر۸؍ وکٹ حاصل کئےجبکہ سائمن ہارمر نے دوسری اننگز میں بھی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو پریشان کیا۔ جنوبی افریقہ نے اپنے گزشتہ۱۵؍ گھریلو ٹیسٹ میچوں میں سے۱۳؍ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ جوہانسبرگ میں مہمان ٹیم بنگلہ دیش کیلئے کچھ اچھے لمحات بھی رہے۔ توحید ہردوئے اور لٹن داس نے سنچریاں بنائیں اور۱۲۲؍ رن پر۵؍ وکٹیں گرنے کے بعد چھٹے وکٹ کیلئے کیلئے۲۰۶؍ رن کی شراکت قائم کی۔ خاص طور پر توحید ہردوئے شاندار فارم میں ہیں۔ گزشتہ ۲؍ ماہ کے دوران انہوں نے۳۵۰؍ ناٹ آؤٹ اور۲۴۲؍ ناٹ آؤٹ رن کی اننگز کھیلی ہیں۔