Updated: November 14, 2026, 7:04 PM IST
| New Delhi
شرجیل امام کی حراست پر امریکی پینل کے نشان دہی کے بعد ہندوستانی سفیر نے مذہبی آزادی پر جوابی حملہ کیا، شرجیل امام کے خلاف فروری ۲۰۲۰ء کے فسادات کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ہونے کے الزامات پر UAPA (غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ہندوستانی سفیر ونئے موہن کواترا۔ تصویر: ایکس
امریکی پینل کی شرجیل امام کی حراست پر تنقید کے بعد ہندوستانی سفیر ونئے موہن کواترا نے ایک بیان میں کہاکہ امریکہ اپنے تعصبات پر خود احتسابی کرے اور دوسروں کو لیکچر دینا بند کرے۔کواترا کا جوابی حملہ جمعہ کو اس وقت آیا جب امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (USCIRF) نے ایکس پر شرجیل امام کا پروفائل شیئر کیا، جس میں انہیں ’’ایک مسلمان شخص جو ہندوستان میں اپنی مذہبی آزادی کی وکالت کے لیے حراست میں ہے‘‘ قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ سابق جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسکالرشرجیل امام پر UAPA (غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ) کے تحت فروری ۲۰۲۰ءکے فسادات کے مبینہ ماسٹر مائنڈز ہونے کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ان فسادات میں ۵۳؍ افراد ہلاک اور۷۰۰؍ سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ جو تشدد شہریت (ترمیمی) ایکٹ (CAA)، اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (NRC) کے خلاف احتجاج کے دوران پھوٹ پڑے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: راہل بضد، بارہ د ِنوں میں ساتویں مرتبہ مودی کو چیلنج
کواترا نے کہا’’USCIRF کو ہندوستانی شہریوں کے آئینی حقوق پر فیصلہ کرنے کا کوئی لوکس اسٹینڈی نہیں ہے ۔اس کے عادی متعصبانہ، غلط معلومات پر مبنی، اور جانبدارانہ جائزے مذہبی آزادی اور تمام مذاہب کے لیے مساوی حقوق کے لیے ہندوستان کے آئینی عزم کو کم نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان USCIRF کے ایجنڈے سے چلنے والے متعصبانہ بیانئے کو مسترد کرتے ہوئے پھل پھول رہا ہے۔کواترا نے مزید کہا، ’’ایک مشورہ: اپنے تعصبات پر خود احتسابی کریں اور دوسروں کو لیکچر دینا بند کریں۔‘‘ہندوستان USCIRF کو ایک متعصب تنظیم قرار دیتا ہے جس میں اعتبار کی کمی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: حکومت ہند کی ذاکر نائیک کی تنظیم آئی آر ایف پر پابندی میں مزید ۵؍ سال کی توسیع
ذہن نشین رہے کہ ۱۹۹۸ء میں امریکی حکومت کے ذریعہ بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کی عدم فعالیت کے بعد اس تنظیم کو قائم کیا گیا، تاہم USCIRF کی سفارشات امریکی محکمہ خارجہ پر غیر پابند ہیں۔