Inquilab Logo

ہندوستان کو سلامتی کونسل کی رکنیت ملنے کے امکان مزید روشن

Updated: April 19, 2024, 12:08 PM IST | Agency | Washington

ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے ہندوستانی حمایت کے بعد امریکہ نے بھی بیان جاری کرکے حمایت کی۔

India has been demanding membership for a long time. Photo: INN
ہندوستان ایک عرصے سے رکنیت کا مطالبہ کر رہا ہے۔ تصویر : آئی این این

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی مستقل رکنیت حاصل کرنے کے ہندوستان کے دعوے کو مزید تقویت ملی ہے۔ ٹیسلا کے چیف ایلون مسک نے چند ماہ پہلے یو این ایس سی میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی وکالت کی تھی۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ ہندوستان کا سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہ بننا مضحکہ خیز ہے۔ اب امریکہ نے بھی مسک کا ساتھ دیا ہے۔ امریکہ نے اقوام متحدہ میں اصلاحات کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اگر اسرائیل کو نقصان پہنچا تو امریکہ براہ راست جنگ میں شریک ہوگا

اس نے یہ بھی کہا ہے کہ واشنگٹن بھی چاہتا ہے کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات کی جائیں، تاکہ وہ ۲۱؍ویں صدی کی صحیح تصویر پیش کر سکے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کے اداروں بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں اصلاحات کیلئے حمایت کی پیشکش کی ہے۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے یو این ایس سی میں ہندوستان کی مستقل نشست کے تعلق سے دیئے گئے بیان کے سے متعلق سوال پر ویدانت پٹیل نے کہا، ’ امریکی صدر جو بائیڈن نے اس سے پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے ریمارکس میں اس بارے میں بات کر چکے ہیں اور سیکریٹری نے بھی اس بارے میں بتایا ہے۔ ہم یقینی طور پر سلامتی کونسل سمیت اقوام متحدہ کے دیگر اداروں میں اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں تاکہ ۲۱؍ویں صدی کی دنیا کی عکاسی ہو جس میں ہم رہتے ہیں۔ وہ اقدامات کیا ہیں اس کے بارے میں اشتراک کرنے کیلئے میرے پاس کوئی خاص معلومات نہیں ہے۔ لیکن یقیناً ہم اسے قبول کرتے ہیں۔ بہتری کی ضرورت ہے۔ اس سال جنوری میں ایلون مسک نے ہندوستان کو یو این ایس سی میں مستقل نشست نہ ملنے کو ’ مضحکہ خیز ’ قرار دیا تھا۔ انہوں کا کہنا تھا کہ جن ممالک کے پاس ضرورت سے زیادہ طاقت ہے وہ اسے ترک نہیں کرنا چاہتے۔ 
  مسک نے کہا’’‘کسی وقت اقوام متحدہ کے اداروں میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ جن کے پاس اضافی طاقت ہے وہ اسے ترک نہیں کرنا چاہتے۔ ہند وستان کے پاس سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت نہیں ہے، حالانکہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ یہ مضحکہ خیز ہے۔ افریقہ کو بھی اجتماعی طور پر مستقل نشست ملنی چاہئے۔ ہندوستان، ترقی پذیر دنیا کے مفادات کی بہتر نمائندگی کیلئے سلامتی کونسل میں مستقل نشست کا مطالبہ کر رہا ہے۔ بین الاقوامی برادری کے تعاون سے ملک کی تلاش میں تیزی آئی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) ۱۵؍ رکن ممالک پر مشتمل ہے، جس میں ویٹو پاور کے حامل ۵؍ مستقل اراکین ۱۰؍ غیر مستقل ارکان دو سال کیلئے منتخب کئے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں چین، برطانیہ، فرانس، روس اور امریکہ شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK