Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی برآمدات مالی سال ۲۷ء میں ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع: پیوش گوئل

Updated: May 18, 2026, 5:03 PM IST | New Delhi

مرکزی وزیرِ تجارت پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان نے اگلے پانچ برسوں کے لیے ۲؍ ٹریلین ڈالر برآمدات کا ہدف مقرر کیا ہے جبکہ مالی سال۲۰۲۷ء کے لیے مجموعی برآمدات کا ہدف ایک ٹریلین ڈالر رکھا گیا ہے۔

Piyush Goyal.Photo:INN
پیوش گوئل۔ تصویر:آئی این این

مرکزی وزیرِ تجارت پیوش گوئل نے پیر کے روز کہا کہ ہندوستان نے اگلے پانچ برسوں کے لیے ۲؍ ٹریلین ڈالر برآمدات کا ہدف مقرر کیا ہے  جبکہ مالی سال ۲۰۲۷ء کے لیے مجموعی برآمدات کا ہدف ایک  ٹریلین ڈالر رکھا گیا ہے۔ امریکی ٹیرف تنازع اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں موجود غیر یقینی صورتحال کے باوجود، مالی سال ۲۰۲۶ء میں ہندوستان کی مجموعی اشیا اور خدمات کی برآمدات بڑھ کر ریکارڈ۸۶۳؍ ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزیر نے کہا کہ یوکرین جنگ اور ایران جنگ کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدگی سے جنم لینے والی عالمی جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے درمیان ہندوستان ایک روشن پہلو کے طور پر ابھرا ہے۔قومی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے)(FTA) اب عالمی تجارت کے دو تہائی سے زیادہ حصے کا احاطہ کرتے ہیں۔
وزیر نے یہ بھی کہا کہ عمان کے ساتھ ہندوستان کا آزاد تجارتی معاہدہ یکم جون سے نافذ ہونے کی توقع ہے، جبکہ دیگر ممالک کے ساتھ دستخط شدہ آزاد تجارتی معاہدے بھی قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد اسی سال نافذ ہونے کا امکان رکھتے ہیں۔ ہندوستان اور عمان نے ۱۸؍ دسمبر ۲۰۲۵ء کو جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے)(CEPA) پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت ٹیکسٹائل سمیت بیشتر ہندوستانی برآمدات کو ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوئی۔ سی ای پی اے کے تحت ہندوستان کو عمان کی ۰۸ء۹۸؍ فیصد ٹیرف لائنوں پر صفر ڈیوٹی رسائی حاصل ہے، جو قدر کے لحاظ سے ہندوستان برآمدات کے۳۸ء۹۹؍ فیصد کا احاطہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’میں نے پیار کیا‘‘ میں سلمان خان سے زیادہ معاوضہ ملا تھا: بھاگیہ شری


ہندوستان  اپنی تقریباً ۷۸؍ فیصد ٹیرف لائنوں پر ڈیوٹی میں کمی کرے گا، جو عمان سے درآمدات کے تقریباً ۹۵؍ فیصد حصے کا احاطہ کرتی ہیں، جبکہ حساس مصنوعات کو بنیادی طور پر ٹیرف ریٹ کوٹہ کے ذریعے رسائی دی جائے گی۔ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات نومبر ۲۰۲۳ء میں شروع ہوئے تھے اور پانچ ادوار کی بات چیت کے بعد اگست۲۰۲۵ء میں کامیابی سے مکمل ہوئے۔ ہندوستان اور عمان کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم ۲۵۔۲۰۲۴ء میں ۶۱ء۱۰؍ ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ۶ء۱۸؍ فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فلسطین کا مسجدِ اقصیٰ کے قریب املاک پر قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت


ہندوستان  نے متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن(ای ایف ٹی اے) (EFTA) بلاک سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے نافذ کر دیے ہیں جبکہ یورپی یونین اور برطانیہ کے ساتھ معاہدے بھی اسی سال نافذ ہونے کی توقع ہے۔گوئل نے کہا’’دیگر آزاد تجارتی معاہدے، جن کی قانونی توثیق کا عمل جاری ہے، وہ بھی جلد نافذ ہونا شروع ہو جائیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK