• Mon, 09 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نئے مالی سال میں ہندوستان کی جی ڈی پی ۴ء۶؍ فیصد سےبڑھنے کا امکان

Updated: February 09, 2026, 8:14 PM IST | New Delhi

ہندوستان کی حقیقی جی ڈی پی مالی سال۲۷۔۲۰۲۶ء میں ۴ء۶؍فیصد کی شرح سے بڑھ سکتی ہے۔ اس کی وجہ مضبوط گھریلو صارفین کی تعداد اور پالیسی کی حمایت بتائی گئی ہے۔ یہ معلومات ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔

Moodys.Photo:INN
موڈیز۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کی حقیقی جی ڈی پی مالی سال ۲۷۔۲۰۲۶ء میں ۴ء۶؍فیصد کی شرح سے بڑھ سکتی ہے۔ اس کی وجہ مضبوط گھریلو صارفین کی تعداد اور پالیسی کی حمایت بتائی گئی ہے۔ یہ معلومات ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان  کی ترقی کی شرح اگلے مالی سال میں بھی جی۲۰؍ ممالک میں سب سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
امریکی بروکریج فرم  موڈیز ریٹنگز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ہندوستان  کے بینکنگ سسٹم کی کارکردگی مجموعی طور پر سازگار ہے اور بینکوں کے پاس   ادا نہیں کئے گئے قرض  سے محفوظ رہنے کےلئے زیادہ سرمایہ ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیاکہ ’’ستمبر ۲۰۲۵ء میں گڈز اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کمی اور اس سے پہلے انکم ٹیکس میں کٹوتی نے ہندوستانی  عوام کی خرچ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے اور صارفین کی تعداد میں  اضافہ کیا ہے۔ 
رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہندوستانی  ریزرو بینک (آر بی آئی) ۲۷۔۲۰۲۶ءمیں پالیسی اقدامات میں مزید نرمی صرف اُس وقت کرے گا جب اقتصادی سرگرمیوں میں واضح سست روی کے اشارے نظر آئیں گے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  مہنگائی پر قابو پانے سے مرکزی بینک کو لچک ملے گی۔  

یہ بھی پڑھئے:ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ: زمبابوے کی یکطرفہ کامیابی، عمان ناکام

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال ۲۰۲۷ء میں قرضوں میں اضافہ ۱۳ء۱۱؍فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جو مالی سال ۲۰۲۶ء (اس سال اب تک) میں ۶ء۱۰؍ فیصد تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بڑی کمپنیوں کے مضبوط بیلنس شیٹ اور بہتر منافع کی وجہ سے کارپوریٹ قرضوں کی معیار بہتر رہے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ’’بڑی کمپنیوں کے بحران زدہ قرضوں کے حل کے بعد بینکوں کی وصولیاں سست ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھئے:فہد فاصل نے ’’آویشم ۲‘‘کے بنائے جانے کی تصدیق کردی

ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے مالی سال۲۰۲۷ء کے لیے کیے گئے ترقی کے تخمینے وفاقی مالیاتی سروے (اکنامی سروے) میں بتائے گئے تخمینے ۸ء۶؍ سے ۲ء۷؍ فیصد کے دائرے سے کم ہیں۔ سرکاری اندازوں کے مطابق، موجودہ مالی سال میں ترقی۴ء۷؍ فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK